Header New Widget

غوث اعظم دستگیر | شیخ عبد القادر جیلانی کی خدمات | سرکار غوث اعظم

غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ 

 اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کی رشد و ہدایت کے لئے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء علیھم السلام مبعوث فرمایا جنہوں نے دنیا کے کونے کونے میں اللہ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا۔اللہ رب العالمین کی معرفت کى شمعیں روشن کیں اور دربار الٰہی سے قریب تر کیا ۔آخر میں نبی آخر الزماں محبوب رب دوجہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے جن پر نبوت و رسالت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:  "اليوم أكملت لكم دينكم وأتممت عليكم نعمتي ورضيت لكم الإسلام دينا"( المائدة :3) "آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو (بطور) دین (یعنی مکمل نظام حیات کی حیثیت سے) پسند کر لیا"۔ اللہ تعالیٰ نے یہ فرما کر اسلام کی تکمیل پر مہر تصدیق ثبت فرما دی اور واضح فرمادیا کہ کسی شارع( نبی) کی مزیدضرورت نہیں مگر کار نبوت اب بھی باقی ہے کیونکہ سعادت و شقاوت نور و ظلمت اطاعت و عصیان انسانی فطرت میں بطور جبلت ودیعت کی گئی ہیں۔   اس لیے جب دنیاوی راحتیں و آسائشیں نفوس انسانی کو سیدھے راستے سے ہٹا کر گمراہی کی طرف موڑ دیتی ہیں تو احیاء دین کے لیے صلحاء،عرفاء اقطاب و ابدال اور مجددکو پیدا کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے پاکیزہ نفوس اور علم و حکمت سے ان خرابیوں، فتنہ سازیوں کا قلع قمع کرتے رہیں ان نفوس قدسیہ میں حضرت سیدنا الشیخ الامام ابو محمد محی الدین عبد القادر الگیلانی کا نام مبارک تاریخ کےاوراق میں سنہرے حروف میں جگمگاتا ہوا نظر آتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے