Header New Widget

آہ مولانا فیض الرحمن اشرفی نہ رہے! استاذ العلماء حضرت مولانا فیض الرحمن اشرفی خلیفہ سرکار کلاں علیہم الرحمہ

 آہ مولانا فیض الرحمن اشرفی نہ رہے!

 نہایت افسوس ہے کہ استاذ العلماء حضرت مولانا فیض الرحمن اشرفی خلیفہ سرکار کلاں علیہم الرحمہ کا آج بتاریخ ۲۷ ؍ربیع الاخر ۱۴۴۴ھ بمطابق ۲۲ نومبر ۲۰۲۲ء بروز منگل اپنے آبائی وطن بلہا، ضلع مدھوبنی (بہار) میں وصال ہو گیا، اناللہ وانا الیہ راجعون ۔مولانا موصوف نهایت متقی عالم باعمل استاذ الاساتذہ تھے۔ پوری زندگی تدریس میں گزار دئے۔ وہ مدرسہ اشرفیہ اظہار العلوم ماچھی پور ضلع بھاگلپور (بہار) میں ریٹائر ہونے تک صدر مدرس رہے۔ پھر جامع اشرف درگاہ کچھو چھر شریف میں بھی کچھ دنوں تدریسی خدمات انجام دئے ۔ آخر میں دار العلوم اہلسنت جبلپور (ایم پی ) میں شیخ الحدیث کے عہدہ پر فائز تھے۔ ان کے ایصال ثواب کے لئے جامع اشرف میں قرآن خوانی مجلس تعزیت منعقد کی گئی۔ ان کے وصال سے یقینا علمی دنیا میں ایک عظیم خلا پیدا ہو گیا ہے۔ لیکن مرضی مولی از ہمہ اولی۔ فقیر اشرفی و اساتذہ جامع اشرف مولانا موصوف کے اہل خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ مولی تعالی مولانا موصوف کی علمی خدمات کو قبول فرما کر ان کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے