فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے والا گرفتار جیل رسید
پورنیہ (محمد توصیف عالم ) : بائسی بلاک کے سٹھیارا گاؤں، پوسٹ بنگواں، تھانہ بائسی ضلع پورنیہ کا باشنده راجیش رنجن ابن سکول پر ساد یادو نے گزشتہ ۱۵جنوری کی دو پہر ڈیڑھ بجے پیغمبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی، جس سے علاقے میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ باسی تھانہ کی پولیس نے اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ سٹھیارا گاؤں کا رہنے والا راجیش رنجن نے حافظ احمد رضا ابن مرحوم یونس ساکن کھسکی ٹولہ چریا بائسی کو اپنے موبائل سے فون کیا اور چیلنج کرتے ہوئے گالی گلوج شروع کردی، یہاں تک کہ اس نے اللہ تعالی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر دی جس سے عاشقان رسول کے درمیان شدید ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ سیاسی وسماجی رہنماؤں کی اتفاق رائے سے صدائے سیمانچل کمیٹی کے ممبرورکن حافظ احمد رضا نے بائسی تھانہ میں اپنے سارے ثبوت کے ساتھ درخواست دے کر ایف آئی
آر درج کروائی، تو بائسی ایس ڈی او اور تھانہ کی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری طور سے کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور 36 گھنٹے کے اندر گستاخ رسول راجیش رنجن کو گرفتار کر کے فوراً پورنیہ سینٹرل جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا، جس پر صدائے سیمانچل کمیٹی کے جملہ ارکان و سیاسی و سماجی لیڈران یہاں تک کہ ہندو مسلم سب نے مل کر بائسی پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ مقامی پولیس نے یہ ثابت کر دیا کہ مذہب وملت کے خلاف بھڑ کا وبیان دے کر آپسی بھائی چارگی کوٹھیس پہنچانے والے کو کبھی بھی بخشانہیں جائے گا۔ اس ضمن میں مولانامحمد شاداب زعیم مصباحی، مولانا جمیل نوری، الحاج محمد تو قیر عالم تحسین، حافظ محمد نیاز احمد رضوی، حافظ محمد صادق رضا صادق، حافظ محمد اشتیاق احمد رضوی، حافظ محمد غریب نواز قادری، محمد شاہنواز عالم اشرفی جامعی نے بائسی پولیس انتظامیہ سے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے بھڑکاوبیان اور بھائی چارگی کو ٹھیس پہنچانے والے شخص کو جیل کی سلاخوں میں ضرور ڈالا جائے گا۔
0 تبصرے