Header New Widget

طوطئ بہار وبنگال سیرت و شخصیت

 خوشخبری

طوطئ بہار وبنگال سیرت و شخصیت


 یہ جان کر بہت خوشی ہوگی کہ ایک گمنام و عبقری شخصیت جن کی خدمات و کاوشات اور ارشادات وفرمودات کو زمانہ فراموش کرتا جا رہا ہے۔ جب کہ ان کی یادوں اور باتوں کو صفحہ ہستی میں آب زر سے لکھا جانا چاہیے کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ دین و سنیت کی ترویج و اشاعت میں صرف کردی۔ جنھوں نے بہار وبنگال کے اکثر اضلاع بالخصوص علاقہ سیمانچل میں اہل سنت والجماعت کے پرچم کو لہرایا ، وہابیت و دیوبندیت کے باطل عقائد و نظریات کو لوگوں کے دلوں سے مٹایا اوران کے قلوب و اذہان میں خوف خدا اور محبت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا شمع فروزاں کیا۔

جن کا اسم مبارک خیر الاذکیا مناظر اہلسنت شاعر فطرت قدوۃالعلماء زبدۃالفضلاء سلطان المبلغین صوفیِ باصفا *طوطیِ بہار و بنگال حضرت علامہ مولانا الشاہ ابوالعلی اصغر وحیدی* قدس سرہ ہے۔۔

آپ رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ کی سیرت و سوانح پر مشتمل اہل قلم کی اہم نگارشات کا مجموعہ بنام 

 *طوطیِ بہار و بنگال سیرت و شخصیت* بہت جلد منظرعام پر آنے والی ہے جس کا رسم اجراء عرس حسینی کے موقع پر محقق رضویات مبلغ اسلام حضرت علامہ ڈاکٹر حسن رضا خان پی ایچ ڈی پٹنہ کے مقدس ہاتھوں سے ہونے والا ہے۔ انشاء اللّٰہ

        مذکورہ کتاب میں حضرت علامہ ڈاکٹر حسن رضا خان، ڈاکٹر غلام جابر شمس، خواجہ ساجد عالم لطیفی مصباحی، مولانا شاکر اصغر رضوی، مولانا شبیر احمد اشرفی مد ظلھم علینا کے اہم مقالات و نگارشات شامل ہیں۔۔اور حضور شیخ الاسلام و المسلمین سید مدنی اشرف اشرفی الجیلانی کے دعائیہ کلمات بھی ہیں۔اور  تقریظات میں محقق عصر حضرت علامہ مفتی مبشر رضا ازہر مصباحی قاضی شرع بھیونڈی اور  استاذ الاستاذہ حضرت علامہ مفتی ولی اصغر وحیدی اور دیگر علماے کرام کے تاثرات مندرج ہیں ۔

آپ تمامی افراد اہل سنت اس کتاب کو ضرور حاصل کریں اور اپنے علم و عمل میں اضافہ فرمائیں ۔ آمین ثم آمین بجاہ اشرف المرسلین صلی اللہ علیہ و سلم

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے