حضور مخدوم اشرف کا دوست و دشمن کون؟
سلطان التارکین غوث العالم محبوب یزدانی حضور سید مخدوم اشرف سمنانی چشتی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ(میرے فرزندوں کا دوست میرا دوست ہے اور میرے فرزندوں کا دشمن میرا دشمن اور جو میرا دشمن ہے وہ تمام خاندان چشت کا دشمن ہے)
/بحوالہ:ماہنامہ الاشرف کراچی ص ٤٢؛ماہ اکتوبر سنہ ٢٠١٥ء/لطائف اشرفی مترجم، حصہ ٣،ص ٦٧٦،لطیفہ نمبر ٦٠،/
!نوٹ! یاد رہے حضور سید مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ نے جو فرمایا کہ(میرے فرزندوں کا دوست میرا دوست ہے)یہاں فرزندوں سے مراد اولاد سید عبد الرزاق بن سید عبد الغفور جیلانی قادری ہیں-تو اب نتیجہ نکلا کہ جو شخص بھی سادات اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کا دوست ہے وہ حضور سید مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ کا بھی دوست ہے اور جو سادات اشرفیہ کا دشمن ہے وہ حضور سید مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ کا بھی دشمن ہے اور صرف سادات اشرفیہ اور حضور سید مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ کا ہی دشمن نہیں بلکہ سادات اشرفیہ کا دشمن بقول حضور مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ کے تمام خاندان چشت کا دشمن ہے اب آگے آپ حضرات نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ جو آدمی سادات اشرفیہ کی دشمنی کرکے تمام خاندان چشت کا دشمن بن جائے گا تو اس انسان کی عاقبت کا عالم کیا ہوگا؟
/از قلم شبیر احمد راج محلی/
0 تبصرے