آہ دنیاے فقہ و فتاویٰ کا ایک عظیم شہ سوار چلا گیا
کچھ دیر قبل سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر موصول ہوئی کہ فقہ و فتاویٰ کا ایک عظیم شہ سوار حضرت علامہ مفتی محمد شہاب الدین اشرفی کچھوچھوی ہمارے مابین نہیں رہے ۔ انا للہ وانا الیہ رجعون ۔
حضرت کا شمار اکابر مفتیان کرام میں ہوتا تھا ، آپ فقہ و فتاویٰ کی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے ، مسائل جدیدہ پر آپ کی تحقیق کا طرز سب سے منفرد ہوتا تھا ۔ راقم نے بھی کچھ مسائل میں حضرت سے استفادہ کیا ہے ۔ ان کے اچانک دار فانی سے دار بقا کی طرف رحلت کر جانے سے پورا عالم اسلام غم ناک اور اشک بار ہے ۔ إنَّ لِلَّه ما أَخَذ ولَهُ ما أَعطَى، وكلُّ شَيءٍ عِنده بِأجَل مُسمَّى .
مولی تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے اور ان کے وارثین لواحقین ، معتقدین ، متوسلین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ ۔
شرکاے غم ۔
شیخ طریقت حضور احسن الفقہا حضرت علامہ مفتی حسن رضا نوری صدر مفتی ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار و سرپرست اعلیٰ رضوی دارالافتاء رامگڑھ جھارکھنڈ ، پیر طریقت حضور احسن ملت علامہ صوفی احسن القادری صاحب قبلہ غازی پور سرپرست اعلیٰ رضوی دارالافتا رامگڑھ ، رںٔیس الفقہا مجاہد دوراں حضرت علامہ مفتی محمد مجاہد حسین رضوی مصباحی مد ظلہ العالی صدر مفتی دارالعلوم غریب نواز الہ آباد سرپرست اعلیٰ رضوی دارالافتا مصباح الفقہا حضرت علامہ مفتی محمد یونس رضا مونس اویسی مد ظلہ العالی قاضی شریعت کان پور ،حضرت علامہ و مولانا مفتی رضوان احمد مصباحی خادم رضوی دارالافتا رامگڑھ ، حضرت علامہ مفتی سید شاہ خالد انور شمسی کولکاتہ ناظم اعلیٰ النور ایجوکیشن سینٹر ، مفتی محمد طاہر حسین مصباحی بوکارو ، مفتی ہدایت اللہ ضیاںٔی کیمور ، ، مفتی عبد الشکور مرکزی صاحب قبلہ گریڈیہہ ، الحاج مفتی محمد فہیم الدین اجمیری مصباحی رامگڑھ ، مفتی محمد عرفان رضا مرکزی بوکارو ، مولانا فیصل اقبال صدیقی مہاراشٹر ۔ حضرت مولانا محمد سجاد حسین برکاتی ، حضرت مولانا محمد یعقوب مصباحی رامگڑھ ، مولانا محمد نصیر الدین رضوی سیتا مڑھی بہار حضرت قاری عطاء الرحمن صاحب لاتیہار ، مولانا محمد ناصر رضا مدرسہ احسن العلوم گری کلاں و جملہ ارکان و ممبران و اساتذہ کرام رضوی دارالافتاء رامگڑھ جھارکھنڈ وغیرہم۔*
بقلم ۔۔۔۔۔۔۔۔ رضوان احمد مصباحی خادم رضوی دارالافتا رامگڑھ جھارکھنڈ ۔
منجانب ۔ النور ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ آل انڈیا ۔
٨/ستمبر سنہ ٢٠٢٣ء
0 تبصرے