Header New Widget

*ممتاز الفقہاء مفتی شہاب الدین اشرفی نہ رہے*

 *ممتاز الفقہاء مفتی شہاب الدین اشرفی نہ رہے*

موت العالم موت العالم 

 مورخہ 7ستمبر بروز جمعرات دوپہر ساڑھے بارہ بجے اطلاع موصول ہوئی کہ جامع اشرف، کچھوچھہ مقدسہ کے سابق صدر شعبۂ افتاء و شیخ الحدیث ممتاز الفقہاء خلیفہ شیخ اعظم حضرت علامہ *مفتی شہاب الدین اشرفی جامعی* صاحب قبلہ اس دار فانی سے دار بقا کی طرف رحلت فرماگئے۔


انا للہ وانا الیہ راجعون 

موت العالم موت العالم 


آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے وطن مدرسہ اشرفیہ اظہار العلوم ماچھی پور بھاگل پور بہار میں ابتدائی میں حاصل کی پھر اعلی تعلیم کےلیے جامع کچھوچھہ شریف کا رخ کیا ،١٩٩٢ میں بعد فراغت مسندِ درس تدریس و افتاء پر فائز ہوئے، حضرت کو اللہ نے افہام وتفیم کا زبردست ملکہ عطا فرماتھا مشکل ترین مسلے کو چند الفاظ سے ذہن نشین کرادینا راقم الحروف بارہا دیکھا جزئیات فقہ وفتاوی زبانی یاد رہا کرتے تھے ہمیشہ کتب بینی میں مصروف رہنا دنیا سے بے رغبتی تقوی طہارت صوم وصلوة کی پابندی 

خاموش رہنا جیسی صفات آپ کا حصہ تھی کبھی کسی سے کلام کثرت میں آپ کو حضرت مولاناجابر حسین اشرفی جامعی مختار اشرف لائبریری کے ہمراہ دیکھا ورنہ بلاضرورت آپ کسی سے گفتگو بھی نہی فرمایاکرتے 

،آپ کے ہمراہ شریک دروران طالب علمی میں خلیفہ شیخ اعظم مفتی افتخار جامعی صاحب شیخ الحدیث خانقاہ اشرفیہ مالیگاوں حضرت علامہ اخلاق الرحمن اشرفی صاحب وغیرہم ہیں تاعمر دینی و علمی خدمات کا سلسلہ جاری وساری رکھا، کئی موضوعات پر کتابیں بھی تصنیف کیں، مخدوم المشائخ سرکار کلاں حضرت علامہ مفتی سید مختار اشرف اشرفی جیلانی قدس سرہ مرید تھے تو وہیں مخدوم 

العلماء حضور شیخ اعظم بانی جامع اشرف حضرت علامہ مفتی الحاج سیداظہار اشرف اشرفی جیلانی قدس سرہ سجادہ نشین کچھوچھہ شریف نے سلسلہ اشرفیہ کی اجازت وخلافت عطا کی تھی ، مفتی صاحب کئی ماہ سے علیل چل رہے تھے، جوگیشوری بمبئی میں آپ کا علاج جاری رہا، قائدملت سفیر امن محبت انتخاب سرکار کلاں حضرت علامہ الحاج سید محمود اشرف اشرفی جیلانی دامت برکاتھم سجادہ نشین آستانہ مخدوم اشرف کچھوچھہ شریف نے اپنی خصوصی زیرنگرانی میں علاج و معالجہ میں کوئی دقیقہ نہیں چھوڑا، لیکن مرضی مولیٰ از ہمہ اولیٰ ۔۔ 

 بروز جمعہ انکے وطن ماچھی پور بھاگل پور میں جسد خاکی لیجایا گیا آج بروز سنیچر 9 ستمبر نمازجنازہ صبح نوبجے پیر طریقت حضرت مولانا سید عرفان اشرف اشرفی جیلانی صاحب کی اقتداء ادا کی گئی جس میں کثیر مشائخین علماء کرام مفتیان تلامذہ اساتذہ عوام الناس کا جم غفیر شامل رہا 


مولیٰ تعالیٰ استاذی الکریم کو غریق رحمت فرمائے، اہل خانہ کو غیب سے صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے، اور جامع اشرف کو ان کا نعم البدل عطا کرے آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم


مسجد کلثوم اشرفی میں بعد عشاء اورآج صبح دس بجے دارالعلوم عظمت مصطفے عائشہ نگر قبرستان میں دیگر مساجد اہلسنت مدارس اہلسنت میں ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی 

*شرکائے غم ودعاگو*

علامہ افتخار صدیقی اشرفی 

مفتی محمود بوستانی جامعی مقیم بمبی مفتی واجد اشرفی مولانا عبدالعزیز اشرفی جامعی انٹاپ ہل بمبی الحاج مسعود اشرف 

مولانا حافظ ضیاء الرحمن اشرفی جامعی مفتی عارف حسین اشرفی جامعی مولانا رمضان قدیری اشرفی جامعی حافظ نورالحق اشرفی جامعی

طلباء و مدرسین وصدر اراکین دارالعلوم عظمت مصطفے عائشہ نگر قبرستان ۔ سنی اشرف اکیڈمی ۔خانقاہ بہار اشرفی اشرفیہ فاونڈیشن انجمن شیدائے اشرفی ادارہ قائدملت تنظیم ائمہ مساجد اہلسنت گلشن اشرف نگر ادارہ سید اظہار اشرف ادارہ فیضان اشرف سنی اسلامک مشن اعلی حضرت اشرفی میاں گروپ محدث اعظم گروپ چشتیہ سلطانیہ گروپ ادارہ غوث اعظم عبدالخالق پارک ادارہ حلقہ احباب اشرفی 

وابستگان سلسلہ اشرفیہ مالیگاوں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے