دو قائدِ ملت اور دونوں کے درمیان بے مثال نسبت

 دو قائدِ ملت اور دونوں کے درمیان بے مثال نسبت


عصرِ حاضر میں دو عظیم شخصیات قائدِ ملت کے نام سے خاص طور پر معروف ہیں۔ دونوں ہی اپنے اپنے خانوادۂ عالیہ اور اکابر سے نسبت کے اعتبار سے ممتاز و منفرد ہیں۔

ایک شخصیت کا تعلق اعلیٰ حضرت، عظیم البرکت، عظیم المرتبت، سیدی شاہ حضور سرکار اشرفی میاں علیہ الرحمہ کے خانوادۂ عالیہ سے ہے، جبکہ دوسری شخصیت کا تعلق اعلیٰ حضرت، عظیم البرکت، امامِ اہلِ سنت، علامہ احمد رضا خان قادری علیہ الرحمہ کے خانوادے سے ہے۔

ایک، مفتیِ اعظمِ عالم اسلام علیہ الرحمہ کے نواسے کے فرزند ہیں، تو دوسرے، مفتیِ اعظمِ عالم اسلام علیہ الرحمہ کا جنازۂ مبارک پڑھانے والے استاذ المشائخ، سیدی سرکار، سرکارِ کلاں علیہ الرحمہ کے پوتے ہیں۔

ایک عظیم ساداتِ کرام کے خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں، تو دوسرے محبانِ سادات کے ایک عظیم گھرانے کی ممتاز شخصیت ہیں۔ ایک جامع اشرف جیسے عظیم ادارے کے مہتمم و ناظم ہیں، تو دوسرے جامعہ الرضا کے مہتمم و ناظم۔

الغرض! دونوں ہی قائدِ ملت، آج ملتِ اسلامیہ کی قیادت کا حق اپنے اپنے انداز میں بخوبی ادا فرما رہے ہیں اور اہلِ سنت کے لیے امید و رہنمائی کا روشن مینار ہیں۔


اللہ تعالیٰ ان مقدس و محترم شخصیات کا سایۂ شفقت و عنایت ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے اور ملتِ اسلامیہ کو ان کی قیادت و رہنمائی سے ہمیشہ فیض یاب فرمائے۔


آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ


بلال تابش فیضی ، مدھوبنی، بہار

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے