Header New Widget

زندگی سیکھنے کانام ہے. ہر وہ چیز جو ہمارے پاس اپنی ضرورت سے زیادہ ہے

 زندگی سیکھنے کانام ہے


 بانٹنے کیلئے صرف دولت نہیں ہے، ہر وہ چیز جو ہمارے پاس اپنی ضرورت سے زیادہ ہے اسے بانٹنا چاہیے، کوئی ہنر ، کوئی علم، کوئی قابلیت، کوئی صلاحیت ... اور سب سے بڑی بات اپنا وقت اور توجہ ۔ افراتفری کے اس دور میں آپ کے چند الفاظ آگ پر تیل کا یا پھر زخم پر مرہم کا کردار ادا کرتے ہیں، آج کل لوگوں کو بہت زیادہ نفسیاتی مسائل کا سامنا در پیش ہے، ایسے میں آپ کے کچھ اچھے اور مثبت الفاظ لوگوں کو جینے کی امید دے سکتے ہیں۔ آج کل سب سے خوب صورت تحفہ آپ کا وقت، توجہ ، اور حوصلہ افزائی ہے، لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا سیکھیں، نکتہ چینی کرنے یا تنقید کرنے سے آپ کی اپنی ذات منفی اثرات کے تلے دب کر رہ جاتی ہے، پھر آپ ہر مثبت چیز اور ہر مثبت بات سے بھی منفی پہلو نکال کر لاتے ہیں، آپ اس قدر عادی ہو چکے ہیں کہ آپ کی آنکھ مثبت پہلو کو دیکھنے سے قاصر ہے کیونکہ منفی سوچ کے حامل شخص کی آنکھ مثبت پہلو کو دیکھنے سے قاصر ہوتی ہے۔ ایک بات یاد رکھیں کہ حوصلہ افزائی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں ہوتا ، اس کی یہ عادت اسے لاکھوں لوگوں سے منفرد کرتی ہے، اس کی وجہ سے معاشرے میں " گوہر نایاب" پیدا ہوتے ہیں، اس کی وجہ سے " کوہ نور " جنم لیتے ہیں، اس کی وجہ سے معاشرے میں سایہ دار اور پھل آور درخت لگتے ہیں۔ جہاں حوصلہ افزائی کرنے والے کی وجہ سے دوسرے لوگ دو قدم آگے جاتے ہیں، وہیں حوصلہ افزائی کرنے والا خود چار قدم آگے چلا جاتا ہے۔ جہاں تنقید کرنے والے کی وجہ سے دوسرے لوگ ایک قدم پیچھے جاتے ہیں، وہیں تنقید کرنے والا خود دس قدم پیچھے چلا جاتا ہے۔ حوصلہ افزائی کرنے کی عادت بنائیں، زندگی سیکھنے کا نام ہے ، گرانے کا یا تکبر کا نام نہیں ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے