سہ روزہ انقلابی تعلیمی کارواں واجلاس عام
!صاحبو
اولا د قدرت کی ایک عظیم امانت ہے اولاد قوم و ملت کا اہم ترین سرمایہ ہے اس کی بہتر تعلیم اور پاکیزہ و تربیت ماں باپ کا فریضہ اور معاشرے کی زمہ داری ہے۔ تعلیمی بیداری اور سائنسی تکنیکی علوم کی ترقی کے اس دور میں ہماری نسلیں معیاری تعلیم سے اب بھی محروم ہیں جسکی بنا پر جدید مقابلہ ذاتی احتمالات اور سرکاری ملازمت میں ہمارا حصہ بہت کم ہے۔ جو ہماری پسماندگی کا بڑا سبب ہے۔
ضرورت ہے کہ معیار تعلیم کوبہتر اور علمی اداروں کے معیار کو بلند کرنے کا بندو بست کیا جائے۔ تا کہ ہمارے بچے معیاری تعلیم حاصل کرسکیں اور پڑھ لکھ کرایک نیک انسان ، اچھا معلم ایک کامیاب ڈاکٹر، انجینئر آفیسر ، بیرسٹر، جج اور مدبر مفکر بن سکیں اور اپنا سیمانچل ترقی کے اس دور کا مقابلہ کر سکے۔
ہم سب فکرمند ہیں کہ
ہمارے بچے تعلیم میں پیچھے کیوں ہیں؟
ان کو آگے کیسے بڑھایا جائے ؟
ہمارے بچے پڑھنے میں دل کیوں نہیں لگاتے؟
ان کے تعلیمی شوق کو کس طرح جگایا جائے؟
ہمارے بچے کھیل کود موبائل اور نیٹ سے بگڑ رہے ہیں کیوں ؟
جبکہ دوسری قوم کے بچے موبائل اور نیٹ سے بہتر علم وآگہی حاصل کر رہے ہیں
بیٹوں کے تعلیم کے بارے میں فکر مند ہیں بیٹیوں کی تعلیم سے غفلت کیوں؟
ہمارے اساتذہ کے لئے جد ید طریقہ تعلیم تکنیک سے آگاہ کرنے کی سبیل کیا کی جائے ؟
ہمارے بچے نشہ کا شکار اور عادی ہیں،
ان کو اس بری لت سے کیسے نجات دلائی جائے ؟
ہمارے اساتذہ کے مسائل کیا ہیں اور ان کے عمل کی صورت کیا ہوسکتی ہے؟
ہماری سوسائٹی
تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے اور شبیہ مکاتب کے قیام کے لئے کیا رول ادا کر سکتی ہے۔
ہماری حکومتیں ہونہار طلباء کوکس طرح کی اسکالر شپ دیتی ہے اور تعلیمی اسکیم سے فائدہ کس طرح اٹھایا جا سکتا ہے۔
ہمارے بچے دسویں اور بارھویں کے بعد کیا پڑھیں اور کن اداروں میں داخلہ لیں۔ کیارسومات بے جا اور بلاوجہ کی مہمانداریاں ہمارے بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ ہیں۔
اہم امور پر ہماری رہنمائی کے لئے اپنادرد مندانہ پیغام لے کر ممتاز ماہر تعلیم اور سفیر علم و آگہی جناب مبارک کاپڑی سیمانچل کے سہ روزہ دورےپر تشریف لارہے ہیں۔
آپ تمام طلباء و طالبات والدین(ماں ، باپ ) سرکاری نیم سرکاری غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے معلم حضرات کو چنگ انسٹی ٹیوٹ کے اساتذ و اور طلبا علم دوست احباب ائمہ حضرات پنچایت نمائندگان اور آگن باڑی کی بہنوں کے ساتھ ساتھ ہر خواص و عام عورت مرد کو دعوت دی جاتی ہے کہ آپ حسب سہولت درج پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور تعلیم کے اس کارواں میں شامل ہو کے اپنے بچوں کے مستقبل کی بہتری کے تئیں اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
سیمانچل میں تعلیمی انقلاب کے لیے
سیمانچل انقلابی تعلیمی کارواں و اجلاس عام
21-20 اور 22 نومبر 2022
خطاب عام : شہرت یافتہ ماہر تعلیم جناب مبارک کا پڑی (ممبئی)
معزز بھائیو اور بہنو! ہمیشہ یادرکھئے !کبھی کامیابی کی کنجی تعلیم ہے۔ کسی بھی شخص کسی بھی ملت یا کسی بھی ملک کی ترقی اور کامیابی کے لئے بنیادی چیز تعلیم ہے۔ جس میں جتنی زیادہ تعلیم ہوگی ، وہ اتنا ہی ترقی یافتہ ،
باعزت اور سر بلند ہوگا۔ بہت افسوس کا مقام یہ ہے کہ سیمانچل کے بچے ملک کی سبھی ریاستوں سے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہیں۔ اسی لیے ہمار اسیمانچل بھی تعلیمی معاشی سماجی اور سیاسی ہر اعتبار سے پیچھے ہے۔ آج کے زمانے میں ساری ترقی اور عزت کا انحصار تعلیم اور صرف تعلیم پر ہے۔ لہذا ہم اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر اور اعلی سے اعلی تعلیم دیں ۔ انھیں ہر قیمت پر پڑھا لکھا کر ٹیچر، پروفیسر، آفیسر ، بیرسٹر ، قانون داں اور حج بنائیں اور سیمانچل کو ملک کے سب سے تعلیم یافتہ و ترقی یافتہ
خطے میں بدل دیں۔ سیمانچل میں تعلیمی انقلاب لانے اور ہمارے بچوں کی تقدیر جگمگانے کے لئے ملک کے مایہ ناز اور شہرت یافتہ ماہر تعلیم محترم مبارک کا پڑی (مبئی ( 20 - 21 اور 22 نومبر 2022 کو سیمانچل میں اپنا تعلیمی پیغام لے کر مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور خطاب عام فرمائیں گے۔ سیمانچل کی سارے گارجین، ٹیچر، پروفیسر ، باشعور حضرات ، طلبہ وطالبات سے گزارش ہے کہ
اس اہم ترین اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ ہم ممنون ہیں ان تمام ملی تنظیموں اور علم دوست حضرات کے جو مختلف مقامات پر اجلاس کا انعقاد کرنے میں ہمیں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں ۔
پورنیہ اور کشن گنج کے مختلف مقامات پر اجلاس عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ آپ اپنے متعلقین کے ساتھ مقررہ وقت پر ضرور شرکت فرمائیں۔ ہمارا نعرہ ہر مشکل اٹھائیں گے * بچوں کو پڑھائیں گے
0 تبصرے