نعت ، قرأت ، تقریر اور اسلامی کوئز کا انعامی مقابلہ
31/دسمبر 2022/ بروز سنیچر کو رانی گنج میں نعت ، قرأت ، تقریر اور اسلامی کوئز کا انعامی مقابلہ کرایا جائے گا ۔
بڑی خوشی کے ساتھ یہ خبر دی جا رہی ہے کہ عرس حضرت کمبل شاہ بابا و حضرت سید شاہ بابا علیہما الرحمہ کے موقع پر امسال الحمدللہ 31 /دسمبر 2022 بروز سنیچر بعد نماز مغرب تا دس بجے شب آستانہ حضور غوث بنگالہ رانی گنج کے سامنے گراؤنڈ میں نعت ،قرأت ، تقریر کا انعامی مقابلہ ہونے جا رہا ہے اس عظیم الشان پروگرام کی سرپرستی پیر طریقت حضرت سید عرب شاہ صاحب قبلہ اور صدارت حضرت علامہ مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی صاحب قبلہ اور قیادت حضرت حافظ و قاری غلام جیلانی مصباحی صاحب قبلہ فرمائیں گے ۔ مہمان خصوصی و جج کی حیثیت سے خادم اہل سنت حضرت حافظ و قاری مبین احمد حبیبی صاحب قبلہ برنپور آسنسول و استاذ القرا حضرت حافظ و قاری مظفر حسین رضوی ضیائی صاحب قبلہ قمر پور آسنسول اور استاذ الشعراء حضرت حافظ و قاری مولانا محمد سراج احمد شفق دمکاوی صاحب قبلہ دمکا جھارکھنڈ سے تشریف لا رہے ہیں ۔ آپ حضرات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی مخلصانہ گذارش ہے ۔
الداعی
عاشقان اولیاء مزار شریف غوثیہ امن محلہ رانی گنج۔
0 تبصرے