Header New Widget

طلبہ وطالبات کے لیے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے جاری کیا اہم اعلان

طلبہ وطالبات کے لیے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے جاری کیا اہم اعلان

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے مولوی پاس طلبہ ضرور بھریں اس فارم کو 

حکومت ہند کی ویب سائٹ اسٹاف سلیکشن کمیشن کی جانب سے 6/ دسمبر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

جس میں 4500/ سو خالی عہدہ کی بحالی کے لئے درخواست مانگی گئی ہے 

عہدہ کا نام

لوئر ڈی ایسویژن کلرک (LDC)

ڈاٹا انٹری آپریٹر (DEO)


تعلیمی لیاقت

حکومت ہند یا ریاستی حکومت سے  منظور شدہ تنظیم،بورڈ اور یونیورسٹی سے ‏10+2(انٹر پاس) یا اس کے مساوی یعنی (مولوی) کی ڈگری رکھنے والا اس درخواست کو بھر سکتے ہیں 

مدرسے میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے بھی یہ بحالی ہے  ان کی جانکاری کے لیے بتادوں کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے جس نے بھی مولوی  پاس کیا ہے وہ بھی اس فارم کو بھر سکتے ہیں اور امتحان میں کامیابی حاصل کرکے سرکاری ملازمت لے سکتے ہیں 


امتحان کس طرح ہوگا

یہ مقابلہ ذاتی امتحان ہے اس میں آبجیکٹیب سوال آئے گا اور چار آپشن دیا جائے گا اس میں سے ایک آپ کو انتخاب کرکے لکھنا ہوگا یہ امتحان دو سو سوال کا ہوگا جس میں ہر ایک غلط جواب پر 0.25 نمبر کاٹ لیا جائے گا

 سوالات میں تاریخ،جغرافیہ اقتصادیات معاشیات، دسویں جماعت تک کی علم ریاضی (حساب) اسی طرح کے سوالات پرچہ میں ہوں گے

اس میں کامیاب ہونے والے تمام طلبہ کو سرکاری محکمے اور دفاتر اور سرکار کے کسی بھی ڈیپارٹ میں نوکری ملتی ہے مثلاً دفتر میں فائل کا رکھ رکھاؤ کرنا فائل کو انٹر کرنا کمپیوٹر میں کسی بھی ڈپارٹ میں ملازمت مل سکتی ہے 


درخواست فارم فیس


اس خواست کو بھرنے کے لیے آپ سے سو روپے کا فیس لیا جائے گا اور فیس کی ادائیگی  آن لائن  اور آف لائن دونوں طرح سے کر سکیں گے 


تنخواہ


وہی تنخواہ کی اگر بات کریں تو اس ملازمت میں اچھی خاصی تنخواہ ملتی ہے لوئر ڈویژن کلرک کو (Pay lavel 2) دیا جائے گا یعنی 19900سے63200 تک دیا جائے گا وہیں اگر ڈاٹا انٹری کی تنخواہ کی بات کریں تو ان کو لیول4 اور 5  سے تنخواہ دی جائے گی 25500-81100 اور 29200-92100 کل رقم ہوتی ہے


تنخواہ کے معاملے میں بھی یہ ملازمت بہت اچھی ہے 

اس بحالی کے لیے  فارم بھرنے کا عمل 6/ دسمبر2022 سے  شروع ہو چکا ہے اور 4/جنوری 2023 تک چلے گا

لہذا بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے مولوی پاس حضرات سے گزارش ہے کہ 4/جنوری 2023 سے پہلے پہلے اپنا فارم ضرور بھر لیں اور اس امتحان میں ضرور حصہ لیں 

فارم بھرنے کا ویب سائٹ لنک http://SCC.nic.in

مزید جانکاری کے لیے  آفیشل ویب سائٹ کا ویزٹ کر سکتے

ہیں https ://ssc.nic.in

از قلم: محمد ناہید رضا نعیمی 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے