دہلی سے 280 کلومیٹر دور ہلدوانی میں ہزاروں مکانات منہدم ہونے والے ہیں
https://moazzamqadri00.blogspot.com/2023/01/280.html
دہلی سے 280 کلومیٹر دور ہلدوانی میں ہزاروں مکانات منہدم ہونے والے ہیں۔ یہاں کے لوگ ہائی کورٹ میں کیس ہار چکے ہیں۔ ریلوے نے اپنی زمین خالی کرانے کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ اس کے بعد اس جگہ کو خالی کرنے کا نوٹس بھی دیا گیا ہے۔ اخبارات میں یہ نوٹس بھی شائع ہوا ہے کہ محکمہ ریلوے کی اراضی پر قائم تجاوزات کو ایک ہفتے میں خالی کرایا جائے بصورت دیگر ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اسے گرا دیا جائے گا۔ تجاوزات کے نام پر برسوں سے آباد لوگوں کے گھر توڑ دیے جائیں گے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ تجاوزات ہٹانے کے لیے اتنی بڑی کارروائی کی جا رہی ہے؟
0 تبصرے