Header New Widget

آل پچھم بردوان مغربی بنگال انعامی مقابلہ کا پروگرام نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

 آل پچھم بردوان مغربی بنگال انعامی مقابلہ کا پروگرام نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

شہر رانی گنج آستانہ حضور غوث بنگالہ کے سامنے گراؤنڈ میں عرس حضرت کمبل شاہ بابا و حضرت سید شاہ بابا علیہما الرحمہ کے موقع پر حضرت علامہ مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی صاحب قبلہ کی صدارت میں نعت قرأت تقریر اور اسلامی کوئز کا انعامی مقابلہ کا شاندار پروگرام منعقد ہوا جس میں ضلع پچھم بردوان کے مدارس اہل سنت کے طلبہ کثیر تعداد میں  شریک ہوئے اس پروگرام میں بحیثیت جج خادم اہل سنت حضرت حافظ و قاری مبین احمد حبیبی صاحب قبلہ برنپور حضرت حافظ و قاری مظفر حسین رضوی ضیائی صاحب قبلہ قمر پور آسنسول اور استاذ الشعراء حضرت حافظ و قاری مولانا سراج الدین شفق دمکاوی صاحب قبلہ ناظم تعلیمات الحجاب کلیۃ البنات دمکا جھارکھنڈ نے شرکت کی

 اس انعامی مقابلے میں مشارکین کی تعداد خاصی رہی جن میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 1100/سو روپے نقد ٹرافی کتاب مسواک اور میڈل دیا گیا دوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 786/روپے نقد کتاب میڈل مسواک اور ٹرافی دیا گیا وہیں سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 500/روپے نقد کتاب میڈل مسواک اور ٹرافی دیا گیا علاوہ ازیں ہر ایک کو ترغیبی انعامات سے بھی نوازا گیا

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں  علمائے رانی گنج نے اہم کردار ادا کیا خصوصیت کے ساتھ نقیب اہل سنت حضرت مولانا جنید رضا حبیبی صاحب حضرت قاری غلام احمد رضا صاحب حضرت  قاری انور رضا  صاحب حضرتِ قاری نسیم صاحب قاری غلام جیلانی صاحب حضرت مولانا ارشد القادری صاحب حضرت قاری انور صاحب حضرت قاری صفدر صاحب حضرت مولانا نعیم اختر صاحب حضرت قاری جاوید صاحب حضرت قاری قربان علی صاحب حضرت قاری مبارک حسین صاحب حضرت حافظ حسنین صاحب حضرت مامون رشید صاحب حضرت اعجاز احمد صاحب حضرت قاری روشن صاحب حضرت حافظ خوش حال صاحب وغیرہ شامل تھے


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے