جامع اشرف انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا گیا
کچھوچھہ شریف، (امبیڈ کر نگر) جامع اشرف انتظامیہ کمیٹی درگاہ کچھوچھہ شریف کی طرف سے قائد ملت حضرت علامہ سید محمود اشرف اشرفی جیلانی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ اشرفیہ درگاہ کچھوچھہ شریف و سرپرست اعلیٰ جامع اشرف کی سرپرستی میں بلاتفریق مذہب و ملت ضرورت مندوں اور غرباء میں کمبل تقسیم کیا گیا۔ جامع اشرف انتظامیہ کمیٹی کی یہ روایت رہی ہے کہ جب کبھی غربا و حاجتمندوں کی داد رسی کی ضرورت پڑی ہے تو ادارہ نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ تقسیم کمبل کے پروگرام کا آغاز حضرت مولانا قمر احمد اشرفی ناظم اعلیٰ جامع اشرف درگاہ کچھوچھہ شریف کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ حتی الوسع ضرورت مندوں کی حاجت روائی کی جائے، دکھ درد میں ان کے آنسو پوچھے جائیں، اور ہمیں خوشی ہو رہی ہے کہ اس نیک کام کو جامع اشرف انتظامیہ کمیٹی حضور صاحب سجادہ کی سرپرستی میں انجام دے رہی ہے۔ہفتہ عشرہ پہلے بھی تقریبا ً چار سو سے زائد غریب طلباوضرورتمندوں میں کمبل تقسیم کیا گیا، اور آج بھی تقریبا سو سے زائد کمبل بانٹے جار ہے ہیں۔
اس موقع پر جامع اشرف کے صدرالمدرسین حضرت مولانا عبدالخالق اشرفی نے امت مسلمہ سے اپیل کیا کہ بوقت ضرورت اس طرح کے رفاہی کام کواجتماعی طور پرمنعقد کریں، مخلوق کی حاجت روائی سے خالق خوش ہوتا ہے۔اخیر میں انہوں نے اس کارخیر میں کلیدی کردار ادا کرنے والے مولانا شاہد رضا اشرفی، مولانا عبدالکریم اور محمد عارف اشرفی (مینجر)کو مبارک باد پیش کیا۔پروگرام میں جملہ اساتذہ کرام بالخصوص مفتی شہاب الدین اشرفی، مولانا قمرالدین، مولانا ارشد جمال، مولانا غلام سبحانی، مولانا نذرالباری، مولانا عبدالکریم، مولانا جابر احمد، مولانا ساجد، ماسٹر شبیر جعفری صاحبان موجود رہے۔
0 تبصرے