Header New Widget

آپ زندگی گزار رہے ہیں یا زندگی آپ کو گزار رہی ہے.

آپ زندگی گزار رہے ہیں یا زندگی آپ کو گزار رہی ہے.


تحریر :- ثوبان عطاری

آپ زندگی گزار رہے ہیں یا زندگی آپ کو گزار رہی ہے. ضروری تو نہیں کہ جو ماحول آپ کو ملے اسی میں جینا ہو. بہت کچھ ایسا ہے جسے تبدیل کیا جا سکتا ہے. "میں یہ کر سکتا ہوں" اس مثبت رویے سے چیزوں پہ آپ کا کنٹرول ہو جاتا ہے. کبھی کبھار تو ذرا سی محنت، بہت بڑا فرق ڈال دیتی ہے. چھوٹی کامیابی بڑی کامیابی کی طرف لے جاتی ہے، اٹھیں تو سہی. دو طرح کے آدمی مضبوط ترین ہوتے ہیں ایک وہ جو بغیر کسی کی مدد کے اپنے دل پہ لگے زخموں کو ٹھیک کر لیتا ہے. کوئی بیرونی امداد نہیں. وہ اپنے آپ کو،دلائل سے قائل کرتا ہے، اس کی تنہائی بکھری ہوئی نہیں بلکہ focused ہوتی ہے. دوسرا وہ ،جو نظام یا خاندان میں کوئی غلط روایت/ رسم کو دیکھتا ہے اور حکمت عملی کے ساتھ نہ صرف اسے روکتا ہے بلکہ صحیح بات کو نافذ کرتا ہے. پہاڑی پہ چڑھنا مشکل ہوتا ہے. سانسیں پھولتی ہیں محنت لگتی ہے لیکن ہر قدم پر ایک درجہ بلند ہو رہا ہوتا ہے لیکن اگر نیچے آنا ہو کچھ نہ کریں ڈھیلا چھوڑ دیں، گرتے ہی چلے جائیں گے. عروج نتیجہ ہے، قربانی محنت اور استقامت کا۔۔ نو شارٹ کٹ ۔

کام کو کرنے کے وہ انداز ڈھونڈیں جس میں کم سے کم پیسہ توانائی طاقت لگ رہی ہو لیکن نتیجہ بہترین آ رہا ہے. سمارٹ ورک! مشکل ترین کام کو کرنے کا آسان ترین طریقہ ڈھونڈیں، کبھی بے روزگار نہیں ہوں گے۔

 قابل لوگوں کو پڑھیں ،سنیں اور ساتھ بیٹھیں. مسائل پرانے ہیں ہمیں نئے حل تلاش کرنے ہیں اور سب سے بڑھ کر جو چیزیں آپ نے سیکھ لی ہیں،انہیں عمل میں کیسے ڈھالنا ہے. اس کے لیے پیسہ، ماحول، تعلقات، صلاحیت چاہیے ہوتی ہے اور یہ سب ایک دم سے نہیں ہوتا.صبر اور انتظار.بس آپ میں excitement جوش ہو،آپ کے انداز سے ایسا لگتا ہو کہ مجھے ایک بار موقع تو دیں، کرکے دکھاتا ہوں اور جب موقع مل جائے بس کمال ہو جائے. زبردست آئیڈیاز کیسے ملیں گے. سارے آئیڈیاز سن لیں پڑھ لیں ان میں سے بیکار اور فضول الگ کر دیں جو بچیں گے رکھ لیں۔(اچھے برے کی پہچان ہونا ضروری ہے)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے