عتیق_احمد_کا_باقی_گھرانہ_بھی_خطرےمیں!
سمیع اللہ خان
عتیق احمد کے مزید دو بیٹے جیل میں ہیں، ان کی بیوہ کو پولیس تلاش کرر رہی ہے، ان کے دو نابالغ بچوں کو یتیم خانے میں رکھا گیا ہے، غالب گمان یہ ہےکہ ان سب کو بھی قتل کردیا جائےگا،
کل رات سے اب عتیق احمد کے دوسرے بیٹے علی عتیق احمد کے متعلق جس طرح کی خبریں میڈیا، میں آرہی ہیں وہ بھی تشویشناک ہیں، کچھ خبروں کےمطابق یہ ہے کہ علی عتیق احمد پر جیل میں حملہ ہوا ہے اور کچھ کےمطابق علی نے خود کو زخمی کیا ہے، بہرصورت علی کو بھی میڈیکل کےنام پر جیل سے باہر لے جایا جاسکتا ہے،
رام۔گوپال۔یادو جوکہ بھارت کے ممبر آف پارلیمنٹ ہیں انہوں نے بھی یہی بات میڈیا میں کہی ہے کہ عتیق احمد کے باقی بچوں کو بھی کسی نہ کسی بہانے قتل کردیا جائےگا !
جو لوگ عتیق، اس کے بھائی اور بیٹے کے قتل پر " جیسے کو تیسا " کے فلسفے بلند کرتے رہے یقیناً یہ ایسے نام۔نہاد مسلمانوں کے لیے ایک اور خوشخبری ہی ہوگی، لیکن جن کے دل زندہ ہیں، جن کے ضمیر میں جان ہے اور جو ملّت ہونے کی قیمت اور امت بننے کا مطلب جانتے ہیں ان کے لیے یہ حالات فکر انگیز اور دعوتِ فکروعمل ہیں،
جو لوگ نہاہت بےشرمی سے عتیق احمد کے قتل کو اس کی زندگی کی کمائی سے تعبیر کررہے ہیں وہ ذرا بتائیں کہ اگر کل کو ان پر یا ان کے کسی بھی متعلق پر کچھ الزامات ہوں اور اس سے پہلے کہ وہ الزامات عدالت میں ثابت ہوں انہیں قتل کردیا جائے تو وہ کیا موقف اختیار کریں گے؟
اور پھر یہ کیسے انتہائی بےغیرت لوگ ہیں جو جےشری رام کے نعروں تلے قتل ہونے والے شخص کی موت کو جیسے کو تیسا کہہ کر نارملائز کررہے ہیں! عتیق احمد کو جس انداز میں قتل کیاگیا ہے وہ اسے مسلمانوں کا اجتماعی مسئلہ نہ سہی لیکن ملّی ہمدردی کا موضوع ضرور بناتا ہے اب یہ ہر ایک کے جذبہء ملت اور ملّی حمیت پر منحصر ہے،
اور اگر آپ عتیق کو مجرم مان رہےہیں تو پہلے ذرا یہ بتائیں کہ اس کو سزا کون دےگا؟ اور اگر مجرم وہ ہے تو پھر ان کے بھائی اور بیٹے کا مرڈر کیوں کروایا گیا؟ ان پر لگے الزامات بحیثیت جرم کن عدالتوں میں ثابت ہوئے؟ یوگی کی مشنری ان کی بیوہ کے پیچھے کیوں پڑی ہوئی ہے؟؟؟ عتیق کے باقی نابالغ بچوں کو یتیم خانہ یا چلڈرن ہوم میں کیوں پھینک دیا ہے؟ ان بیچارے نابالغ بچوں تک سے دشمنی کیوں نکالی جارہی ہے؟ ان بچوں کو چھوڑیے انہیں اپنے رشتے داروں کےساتھ رہنے دیجیے، عتیق احمد سے تمہارا مسئلہ تھا دشمنی تھی ان کےساتھ ساتھ تم لوگوں نے ان کے بھائی اور بیٹے تک کو مار ڈالا ہے، اب ان کی بیوہ کو ان کے حال پر چھوڑ دیجیے، یا پھر یوگی کی مٹی میں ملادینے والی آگ پورے پورے گھرانے کو صاف کیے بغیر نہیں بجھے گی؟ عتیق اور اس کے گھرانے سے اس لیول کی نفرت یہ کچھ اور ہی چغلی کھاتی ہے کہ مسئلہ مافیا ہونے کے الزام کےعلاوہ بھی ہے! الٰہ آباد سے جس طرح عتیق اور اس کے پورے کنبے کو ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں وہ بالکل سیاسی انتقام اور صفائے کی کارروائی لگتی ہے!
عتیق احمد اپنے بھائی اور لخت جگر کےساتھ مرحوم ہوچکے ہیں جن لوگوں کو ان سے شکایت تھی اب وہ اللہ کی عدالت میں ہیں لیکن ذرا خبردار! اپنی شکایت کو زمانہء جاہلیت کی خاندانی نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ ہونے دیں عتیق احمد کے پورے کنبے پر یوگی کے ظالمانہ کریک ڈاؤن کا حصہ مت بنیے کہیں کل قیامت کے دن آپکی یہ نفرت آپکی شکایت پر بھاری نہ پڑجائے اور آپکے بائیں ہاتھ
کا ترازو بھاری ہوجائے!
samiullahkhanofficial97@gmail.com
0 تبصرے