بھارت، تین ٹرینوں کے خوفناک تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ
اریسہ میں کل پیش آنے والے ٹرین کے ہولناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 288 ہو گئی ہے تو 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں
کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں بھارتی ریاست اریسہ کے ضلع بالاسور میں پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے جا ٹکرائیں۔ اسی دوران ایک مال گاڑی بھی ان دونوں ٹرینوں سےآ ٹکرا ئی۔
ٹرینوں کے تصادم کے بعد جائے حادثہ پر قیامت کا منظر بن گیا تھا۔ قریبی دیہاتوں سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کی امداد کو پہنچے۔ حادثے میں لقمہ اجل بننے والوں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے۔
0 تبصرے