#سادات_کچھوچھہ_کا_گستاخ_تمام #مشائخ_چشت_کا_گستاخ_ہے۔
از قلم:- شبیر احمد راج محلی۔
سلطان التارکین غوث العالم محبوب یزدانی حضور سید مخدوم اشرف سمنانی چشتی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا:
"میرے فرزندوں کا دوست میرا دوست ہے اور میرے فرزندوں کا دشمن میرا دشمن اور جو میرا دشمن ہے وہ تمام خاندان چشت کا دشمن ہے"
(بحوالہ:ماہنامہ الاشرف کراچی ص ٤٢؛ماہ اکتوبر سنہ ٢٠١٥ء/لطائف اشرفی مترجم، حصہ ٣،ص ٦٧٦،لطیفہ نمبر ٦٠)
ضروری نوٹ!
حضور سید مخدوم اشرف سمنانی چشتی رضی اللہ عنہ نے جو فرمایا کہ:" میرے فرزندوں کا دوست میرا دوست ہے"
یہاں فرزندوں سے مراد اولاد حضرت نور العین مخدوم الآفاق جانشین مخدوم سمنانی حضرت سید عبد الرزاق بن سید عبد الغفور جیلانی قادری ہیں۔جن کے بارے میں حضور سید مخدوم اشرف سمنانی چشتی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے:نور العین میرے فرزند برحق اور خلیفہ مطلق ہیں"(لطائف اشرفی مترجم،ص ٦٧٦،لطیفہ نمبر ٦٠،)اور جن کی اولادوں کے بارے میں حضرت سید مخدوم اشرف سمنانی چشتی رضی اللہ عنہ نے آخری وقت میں فرمایا:میں نے عبد الرزاق کے فرزندوں کو خزانہ الٰہی اور گنج نامتناہی سپرد کیا ہے(لطائف اشرفی مترجم،ص ٦٧٦،لطیفہ نمبر ٦٠،)
نتیجہ فکر:
معلوم ہوا کہ جو شخص بھی سادات اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کا دوست ہے وہ حضور سید مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ کا بھی دوست ہے اور جو سادات اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کا دشمن ہے وہ حضور سید مخدوم اشرف سمنانی چشتی رضی اللہ عنہ کا بھی دشمن ہے اور صرف حضور سید مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ کا ہی دشمن نہیں بلکہ سادات اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کا دشمن بقول حضور مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ تمام خاندان چشت کا دشمن ہے اب آگے آپ حضرات نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ جو آدمی سادات اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کی دشمنی کرکے تمام خاندان چشت کا دشمن بن جائے گا تو اس انسان کی عاقبت کا عالم کیا ہوگا؟
اب جب بات چل پڑی ہے سلطان التارکین محبوب یزدانی حضرت سید مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ کے دشمنوں کی تو حضرت سید مخدوم اشرف چشتی سمنانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دشمنوں کی ایک پہچان اور بتاتا ہوں خوب اچھی طرح ذہن نشین کرلیں اور یاد رکھیں کہ جتنے بھی لوگ سادات کچھوچھہ مقدسہ کی سیادت کا انکار کرتے ہیں چاہے پھر دبے لفظوں میں کرے یا چھپے لفظوں میں کرے یا اشارہ کنایہ میں کرے یا کسی کے ذریعے کروائے ایسا شخص پکا دشمن ہے حضرت سلطان جہانگیر سید مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ کا اور ماقبل میں آپ ملاحظہ فرما چکے ہیں کہ حضرت سید مخدوم اشرف چشتی سمنانی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ:جو میرے فرزندوں کا دشمن ہے وہ میرا دشمن ہے اور جو میرا دشمن ہے وہ تمام خاندان چشت کا دشمن ہے۔اب ذرا آگے چلتے ہیں اور خانوادہ اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کی سیادت کو حضرت سید مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سمجھتے ہیں لیکن اس سے پہلے بتاتا چلوں کہ:مشائخین اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کی سیادت اتنی مشہور و معروف ہے کہ ان کی سیادت پر ہمیں دلیل کی قطعاً ضرورت نہیں کیوں کہ ان کی شہرت سیادت ہی ہم اہل ایمان کے لیے کافی و وافی ہے اور مشائخین اشرفیہ کی سیادت،شرافت،عظمت،بزرگیت اُس زمانہ سے مسلم ہے جس زمانہ میں آج کی بہت سی خانقاہوں کا وجود ہی نہ تھا مختصراً یہ کہ سادات کچھوچھہ مقدسہ کی سیادت اکابرین اہل سنت وجماعت کے نزدیک ہر دور میں مسلم رہی ہے جس پر اکابرین و مشائخین اہل سنت و جماعت کی کتب شاہد و عادل ہیں لیکن پھر بھی کوئی آج کا نومولود نام نہاد محقق تحقیق کا لبل لگا کر سادات کچھوچھہ مقدسہ کی سیادت کا انکار کرتا ہے تو یقین کرلیں کہ ایسا شخص یا تو حاسد ہے یا کم علم ہے یا پھر فتنہ باز ہے اور ایسے نام نہاد محقق شخص کی باتوں سے خوش ہونے والا بھی بغض سادات اشرفیہ میں گرفتار ہے۔بہر حال!جیسا کہ آپ حضرات جانتے ہیں کہ سادات اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ حضور مخدوم الآفاق جانشین حضور مخدوم اشرف سمنانی سید عبد الرزاق بن عبد الغفور جیلانی المعروف سرکار نور العین علیہ الرحمہ کی اولاد ہیں اور حضور مخدوم الآفاق سید عبد الرزاق المعروف سرکار نور العین علیہ الرحمہ کا پورا سلسلہ نسب حضور مجدد سلسلہ اشرفیہ اعلیٰ حضرت اشرفی میاں رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب نایاب "صحائف اشرفیہ" میں دیکھی جا سکتی ہے۔المختصر یہ کہ حضور مخدوم الآفاق سید عبد الرزاق المعروف سرکار نور العین علیہ الرحمہ حضور سید عبد القادر جیلانی یعنی سرکار غوث اعظم علیہ الرحمہ کی اولاد میں سے ہیں چناں چہ حضور سلطان التارکین غوث العالم محبوب یزدانی حضور سید مخدوم اشرف سمنانی چشتی علیہ الرحمہ کے مرید و خلیفہ حضور نظام الدین یمنی اشرفی رحمۃ اللہ علیہ"لطائف اشرفی" میں سرکار سید مخدوم اشرف سمنانی علیہ الرحمہ کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ:-حضرت قدوۃ الکبرا"حضور سید اشرف سمنانی علیہ الرحمہ" فرماتے تھے کہ فرزند اعز اشرف الآفاق سید عبد الرزاق-کا-نسب بھی حضرت غوث الثقلین عبد القادر جیلانی علیہ الرحمہ تک پہنچتا ہے-جس زمانہ میں یہ فقیر"سید اشرف سمنانی" گیلان" المعروف جیلان" گیا تھا تو سید عبد الغفور حسن سے سید عبد الرزاق کو لے کر بصد اعراز و اکرام اپنی فرزندی میں لیا-اس تقریب کی جہت سے سادات حسنی اور حسینی کے اشراف و اکابر مدعو کئے گئے اور ماہرین انساب بھی فراہم کئے گئے جنہوں نے سید عبد الرزاق کے نسب کی تحقیق کی نسب کی اسی چانچ پڑتال کے دوران سادات حسینی نور بخشیہ اور سادات حسنیہ کی نسبتیں ظاہر ہوئی۔[بحوالہ لطائف اشرفی"یعنی ملفوظات محبوب یزدانی حضور سید مخدوم اشرف سمنانی-مترجم جلد سوئم ص ٥١٣ لطیفہ نمبر ٥٢ _جامع ملفوظات حضرت نظام الدین یمنی اشرفی علیہ الرحمہ الرحمہ-مترجم پروفیسر ایس ایم لطیف اللہ-طابع اوکھائی پرنٹنگ پریس کراچی(پاکستان)]
معلوم ہوا حضور مخدوم الآفاق سید عبد الرزاق المعروف سرکار نور العین علیہ الرحمہ والد اور والدہ کی طرف سے حسنی حسینی سادات سے ہیں مطلب واضح ہے کہ سادات کچھوچھہ مقدسہ حضرت محبوب یزدانی سلطان سید مخدوم اشرف سمنانی چشتی رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق بھی سادات گھرانے سے ہیں کیوں کہ سادات کچھوچھہ مقدسہ سب کے سب جانشین سید مخدوم اشرف حضرت مخدوم الآفاق سید عبد الرزاق نور العین جیلانی رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں۔تو نتیجہ نکلا کہ جو سادات کچھوچھہ مقدسہ کی سیادت کا منکر ہے وہ دشمن ہے حضرت سید مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ کا اور جو دشمن ہے آپ علیہ الرحمہ کا وہ دشمن سے تمام خانوادہ چشت کا۔فافہم!
طالب دعا:-شبیر احمد راج محلی۔
0 تبصرے