آہ
پیکر صدق و صفا استاذ العلما خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مفتی عبدالغفور علیہ الرحمہ
سابق شیخ الحدیث جامعہ حفیظیہ راساکھوا اتر دیناج پور بنگال آج 3 دسمبر 2023ء کو ہمیں داغ مفارقت دے گئے
انا للہ وانا الیہ رٰجعون
آپ اصاغر نواز منکسرالمزاج ہونے کے ساتھ گوناگوں اوصاف حمیدہ کے مالک تھے حضرت سے مجھے دوبار ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے
پہلی ملاقات 14 مارچ 2022 ء کو جب حضرت کے گاؤں شاہ پور کے ایک دینی جلسہ میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے میری شرکت ہوئی تھی تو جلسہ گاہ میں جانے سے پہلے حضرت کے گھر جانے کا شرف حاصل ہوا اور حضرت کی معیت مبارکہ میں کافی دیر تک بیٹھ کر اکتساب فیوض اور حصول برکات کا شرف حاصل ہوا تھا
دوسری ملاقات 12 اگست 2022ء کو دارالعلوم رضاۓ مصطفیٰ شاہ بازار کے احاطے میں ایک کانفرنس میں جب میری تقریر ہورہی تھی تب حضرت پورے علمی جاہ و جلال کے ساتھ اسٹیج پہ تشریف لائے تو میں نے اپنی تقریر بند کر کے حضرت کی دست بوسی کا شرف حاصل کیا پھر تقریر شروع کیا تھا
ان دو ملاقاتوں میں حضرت کو میں نے بہت ہی مشفق مہربان پایا اصاغر نوازی کے علاوہ آپ علم وعمل زہد و تقویٰ زبان وقلم درس وتدریس مختلف خوبیوں کے مالک تھے
اللہ تعالیٰ اس علمی خلا کو ملا سے تبدیل کر دے ان کے درجات کو بلندی عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلینﷺ
شریک غم ارشاد القادری نظامی مصباحی دارالعلوم کلیمیہ نظامیہ پٹوا مالنگاؤں اتر دیناج پور بنگال
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😥😥
مدھیہ پردیس والوں کو بہت بڑا صدمہ
نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ کل بروز سنیچر استاذ العلماء مفتیِ اعظم مدھیہ پردیس شہزادہ حضور برہان ملت قبلہ ڈاکٹر حامد احمد صدیقی صاحب رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ..
ربِّ کعبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم صدقے و توسل سے حضرت کی بےحساب مغفرت فرمائے... لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے آمین یارب العالمین
.
0 تبصرے