جش عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
دین اور عقیدے میں وہی اچھا ہے جو پرانا ہے۔ دنیا میں وہی اچھا ہے جو نیا ہے جبکہ عقیدہ اور دین میں وہی اچھا جو پرانا تھا۔ سائنس ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، میڈیکل الغرض ہر چیز میں بہتری آگے جانے کی طرف ہے جبکہ دین میں آگے جانا گمراہی، فتنوں اور کفر کی طرف جانے کے مترادف ہے۔ دین کی اصل اور بنیاد کے لئے جتنا پیچھے کی طرف جائیں گے، منبع ہدایت حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم، صحابہ کرام، تابعین، تبع تابعین، ائمہ، اولیاء اور صالحین کی صدیوں کی طرف بڑھتے جائیں گے۔
یہ تمام بات تمہید یہ سمجھانے کے لئے کی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عقائد میں تغیرات آرہے ہیں۔ مثلاً لوگ آج حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانے، اسے Celebrate کرنے پر اعتراض کرتے ہیں اور اسے غیر متعلقہ سمجھتے ہیں۔ حالانکہ میلاد صدیوں سے پوری امت مسلمہ مناتے چلی آرہی ہے۔ ہندوپاک کے لوگوں نے اس کو تخلیق نہیں کیا بلکہ مکہ و مدینہ اور عرب و عجم کے لوگ ہمیشہ سے اس کا انعقاد و اہتمام کرتے آرہے ہیں اور یہ اسلام کی وراثت ہے۔
0 تبصرے