ایک عہد کا خاتمہ
محدث جلیل حضرت علامہ عبد الشکور مصباحی سابق شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ مبارک پور اللہ کو پیارے ہوگئے۔انا للہ و انا الیہ رجعون
آپ شرافت و سادگی اور تقوی و طہارت میں اسلاف کا نمونہ تھے۔تقریبا پچاس سال تک قال اللہ و قال الرسول کی صدائیں بلند کرتے رہے۔تیرہ سالوں تک جامعہ اشرفیہ جیسے عظیم ادارے کے منصب شیخ الحدیث کو زینت بخشتے رہے۔ہزاروں علما و فقہا کے استاذ تھے۔آپ کے تلامذہ میں ایک عظیم نام جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے موجودہ شیخ الحدیث و صدر شعبہ افتا و قضا سراج الفقہاء مفتی محمد نظام الدین رضوی حفظہ اللہ کا ہے۔
آپ کی تجہیز و تکفین ہریہر گنج ضلع پلاموں صوبہ جھار کھنڈ میں کل 7 نومبر بعد بناز ظہر عمل میں آئے گی۔
اللہ عزوجل حضرت کے درجات بلند فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الامین الکریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
شریک غم
محمد فضل الرحمن برکاتی
مبارک پور
0 تبصرے