پورنیہ میں حادثہ، تین بھائی کی ڈوبنے سے موت
ضلع پورنیہ میں موقع پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں تین بھائی ڈوبنے کی وجہ سے مر گئے ۔یہ تینوں بھائی چھٹھ پوجا میں اسنان کرنے کے لیے کوسی ندی کے کنارے گئے ہوئے تھے۔ دونوں چھوٹے بھائی گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوبنے لگے۔ بھائیوں کو ڈوبتے دیکھ کر بڑا بھائی انہیں بچانے کے لیے گیا اور ساتھ میں وہ بھی دریا میں پھنس کر ڈوب گیا۔ واقعہ قصبہ تھانہ کا ہے۔کوسی ندی میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچے ہلاک ہو گئے۔ مرنے والے تینوں بچے
قصبہ تھانے کے تحت گاؤں ڈوگچی کے رہائشی تھے۔ تینوں بچے چھٹھ میں نہانے کے لیے کوسی ندی کے کنارے گئے تھے۔ اس دوران تین بھائیوں میں سے دو چھوٹے بھائی پانی میں ڈوبنے لگے۔ جس کو بچانے کے لیے بڑے بھائی نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی۔ لیکن وہ بھی اسی زد میں آکر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
شاہدین کے مطابق تینوں بچے کوسی ندی پر واقع چھت گھاٹ دیکھنے آئے تھے۔ ان میں دو بھائیوں کو نہانے کا خیال آیا اور وہ دونوں دریا میں نہانے چلے گئے۔ نہانے کے دوران دونوں گہرے پانی میں جا گرے اور ڈوبنے لگے۔ یہ دیکھ کر دریا کے باہر کھڑے تیسرے بھائی نے بھی اپنے دو چھوٹے بھائیوں کو بچانے کی کوشش میں دریا میں چلا گیا۔ لیکن وہ انہیں نہیں بچا سکا۔
وہیں پر تمام لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ جس کے بعد غوطہ خوروں کی مدد سے تینوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی۔ مرنے والے بچوں کی شناخت بوبی کمار (15)سال، ہمانشو کمار (13)سال اور ہریتھک کمار (12)سال کے طور پر کی جارہی ہے۔ بتا دیں کہ چھٹھ پوجا کے لیے گھاٹ پر مجسٹریٹ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم تعینات کی گئی تھی۔ ایسے میں چھت گھاٹ کے قریب ڈوبنے سے تین بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کی غفلت صاف نظر آرہی ہے۔
0 تبصرے