سنی برادرس نام کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اظہار رائے کرنے والے ان تین افراد کو محض کسی وجہ سے صلح کلی
کہنا یہ انتہائی قبیح و شنیع حرکت ہے جن لوگوں نے منابر رسول اللہ کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے جن کا عشق مصطفی موٹے لفافے پر منحصر ہے طے شدہ رقوم کو جن کو تبلیغ دین کے لیے ابھارتی ہیں اگر ایسے تاجر پیشہ افراد کی گرفت یہ لوگ کرتے ہیں تو کونسا جرم کرتے ہیں اور کسی پیشہ ور تاجر مقرر یا شاعر کو کیا حق ہے کہ وہ ان کو صلح کلی کہے __________
ہم سب جانتے ہیں اہل سنت وجماعت کی بدنامی جگ ہنسائی اور تباہی و بربادی میں دیگر اسباب کے ساتھ ایک بہت بڑا سبب یہ ہونے والے بے ہنگم جلسے ہیں جن کا نہ کوئی مقصد ہے اور نہ کوئی فائدہ بے مقصد جلسے صرف قوم کے پیسے کے ضیاع کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں انہیں بے مقصد جلسوں کی وجہ ہے کہ ہمارے یہاں مفکر و مدبر اور فقیہ و محدث نہ کہ برابر پیدا ہو رہے ہیں جبکہ مقرر و شاعر و نقیب گلی کوچے میں برساتی مینڈکوں کی طرح نظر آ رہے ہیں اور پھر یہ سب مل کر محافل دینیہ کو صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں ورنہ کیا وجہ ہے کہ اگر ان پیشہ وروں کو تھوڑے سے کم پیسے دیے جائیں تو یہ محفل میں آنے کے لیے تیار نہیں ہوتے _______
اس لیے اگر ایسے افراد کی گرفت کی جا رہی تو گرفت کرنے والوں کو صلح کلی کہنا بہت بڑی زیادتی ہے ______
رہبر قادری

0 تبصرے