مجلس شرعی مبارکپور کا 27/واں سیمناراس بار جامعہ امجدیہ ناگ پور میں ہوگا
کل بتاریخ 18/ اکتوبر 2026ء دوپہر میں سراج الفقہاء حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ
( ناظم مجلس شرعی الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور)
سے حضرت استاذ گرامی مفتی اعظم مہاراشٹر حضرت مولانا مفتی مجتبیٰ شریف خان صاحب قبلہ
( مہتمم الجامعۃ الرضویہ دارالعلوم امجدیہ ناگپور)
کی معیت میں انتہائی خوشگوار ملاقات رہی
٢٧ ویں فقہی سیمینار میں مندوبین نشستیں کیسی ہوں گی ؟
کتنے حضرات کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا ؟
ہر نشست کے ناظم کون ہوں گے ؟
مندوبین کے لیے تحائف ( بیگ ، کتاب وغیرہ) کیسے ہونا چاہیے ؟
ان سب پر مشاورت ہوئی
ان کے علاوہ امجدیہ کا اشرفیہ سے تعلیمی ربط کیسے قائم ہوگا؟
اس پر بھی امید افزا گفتگو رہی
مزید برآں حضرت سراج الفقہاء نے ٣ باتیں انتہائی اہم ارشاد فرمائیں
١ شرکاء کا سنی ہونا ضروری ہے بس اس کے علاوہ دیگر امتیازات سے ہمیں کوئی غرض نہیں
٢ اس بات کا خاص خیال رکھاجائے کہ سیمینار ہر جہت سے مثبت ہو کسی پر بھی اشارۃً ، کنایۃ کسی طرح سے بھی طنز و تشنیع نہ ہو
٣ ملکی حالات کی سنگینی کی پیش نظر پڑوسی خطے اور اس کے علماء کا کوئی ذکر نہ کیا جائے
دو گھنٹے کی اس میٹنگ میں حضرت سراج الفقہاء کو امجدیہ اور استاذ گرامی کی طرف سے انتہائی مطمئن اور بہت پرامید پایا فالحمد اللہ علی نعمائہ الشاملۃ
نوٹ
حضرت سراج الفقہاء کی آمد سیمینار سے ٢ دن قبل متوقع ہے
اور کل رات میں
شہزادہ مخدوم سمناں حضرت مولانا سید شاہ معین اشرف اشرفی الجیلانی دامت برکاتہم سے ملاقات ہوئی
سیمینار کے حوالے سے حضرت کو بہت ہی پرامید پایا
حضرت نے فرمایا کہ مفتی اشہر صاحب آپ ان اکابر کو دوبارہ سامنے لارہے ہیں جن کی جماعت کو اشد ضرورت ہے اور انہیں گھر بیٹھا دیاگیا تھا
امید ہے کہ یہ سیمینار جماعتی استحکام میں بنیادی کردار ادا کرےگا ان شاءاللہ
مزید فرمایا کہ اس سیمینار کی نشأۃ ثانیہ پر ہم آپ کا اعزاز کچھوچھہ شریف میں کریں گے ان شاءاللہ
امجدیہ کی موجودہ اصلاحات اور فیوچر پلانگ پر کہا کہ یہ اہل سنت میں مثالی ادارہ ہوگا ان شاءاللہ اور دعاؤں سے بھی نوازا
حضرت نے ایک اہم رائے یہ دی کہ انقلاب اور دیگر اخبارات کا پیکج لے لیا جائے اور اس میں سیمینار کی تشہیر قاعدے سے کی جائے
میری تمام فرزندان امجدیہ سے گزارش ہے کہ جس سیمینار سے اکابر و مشائخ کی ایسی امیدیں وابستہ ہیں آئیے ہم سب مل کر اس کا حصہ بنیں
فقط محمد حسان ملک نوری
دارالعلوم نوریہ برہان پور
٢٠ اکتوبر ٢٠٢٦

0 تبصرے