Header New Widget

کون سی مسجد جو زمین میں بنائی گئی پہلی ہے ؟ درس حدیث

درس حدیث

کون سی مسجد جو زمین میں بنائی گئی پہلی ہے ؟


 عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ: أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي

 الْأَرْضِ أَوَّلُ؟ قَالَ: «الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ» قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: «الْمَسْجِدُ الْأَقْصَى» قُلْتُ: كَمْ بَيْنَهُمَا؟ قَالَ: «أَرْبَعُونَ سَنَةً، وَأَيْنَمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلَاةُ فَصَلِّ فَهُوَ مَسْجِدٌ» وَفِي حَدِيثِ أَبِي كَامِلٍ «ثُمَّ حَيْثُمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلَاةُ فَصَلِّهِ، فَإِنَّهُ مَسْجِدٌ


حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا : میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول ! کون سی مسجد جو زمین میں بنائی گئی پہلی ہے ؟ آپ نے فرمایا : مسجد حرام ۔ ‘‘ میں نے پوچھا : پھر کون سی ؟ فرمایا : مسجد اقصیٰ ۔ ‘‘ میں نے ( پھر ) پوچھا : دونوں ( کی تعمیر ) کے مابین کتنا زمانہ تھا ؟ آپ نے فرمایا :’’ چالیس برس ۔ اور جہاں بھی تمہارے لیے نماز کا وقت ہو جائے ، نماز پڑھ لو ، وہی ( جگہ ) مسجد ہے ۔‘‘

ابو کامل کی حدیث میں ہے :’’ پھر جہاں بھی تمہاری نماز کا وقت ہو جائے ، اسے پڑھ لو ، بلاشبہ وہی جگہ مسجد ہے ۔‘‘ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے