Header New Widget

دیوبندی کا نکاح سنی سے اور سنی کا نکاح دیوبندی سے کرنا کیسا ہے؟

 دیوبندی کا نکاح سنی سے اور سنی کا نکاح دیوبندی سے کرنا کیسا ہے

السلام  علیکم  ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں۔ علماء  کرام ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں۔

زید اور زید کے پریوار دیوبند کے ماننے والے ہیں۔ اور ہندہ اور ہندہ کے پریوار اہلسنت والجماعت کے ماننے والے ہیں۔ زید اور ہندہ نکاح کرنے کے لئے تیار ہیں اور زید کہتا ہے کہ میں ہر چیز کو مانتاہوں جیسا کے نبی رسول ولی اللہ پیر مرشد میلاد فاتحہ   زید کی زبانی  مجھے جہاں لےکے جاؤگے وہاں جانے کے لئے تیار ہوں ایسی صورت میں ہندہ کے پریوار کیا کریں؟

قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل ومفصل جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں

المستفتی..محمد اویس رضا نعیمی راجستھان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

 صورت مسئولہ میں زید اور زید کے پریوار اگر کافر نہ ہو تو گمراہ ضرور ہے اور گمراہ شخص سے نکاح کرنا ناجائزو منع ہےحدیث پاک میں آیا ہے ایاکم وایاھم لا یضلونکم ولا یفتنونکم ان مرضوا فلا تعودوھم وان ماتوا فلا تشھدوھم وان لقیتموھم فلا تسلموا علیھم لا تجالسوھم ولا تشاربوھم ولا تواکلوا ھم ولا تناکحوھم ولا تصلوا علیھم و لا تصلوا معھم) یعنی ان سے الگ رہو انہیں اپنے سے دور رکھوکہیں وہ تمہیں بہکا نہ دے وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں وہ بیمار پڑیں تو پوچھنے نہ جاؤ مر جائیں تو جنازے میں حاضر نہ ہو جب ان سے ملو تو سلام نہ کرو ان کے پاس نہ بیٹھو ساتھ پانی نہ پیو ساتھ کھانا نہ کھاؤ شادی بیاہ نہ کرو ان کے جنازہ کی نماز نہ پڑھو اور نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو یہ حدیث مسلم ابو داؤد ابن ماجہ اور عقیلی کی روایات کا مجموعہ ہے۔

 فتاویٰ فیض الرسول میں ہے میں پورے سوال کو تحریر کرکے جواب کا خلاصہ رقم کرتا ہوں (وہابیوں، دیوبندیوں، تبلیغی جماعت والوں، مودودی جماعت والوں، اور رافضیوں سے نکاح بیاہ کرنا اور اس سے میل جول رکھنا اور ان کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟)

فیقہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی لکھتے ہیں جس کا خلاصہ یہ ہے کہ مذکورہ بالا جماعتیں اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے بحکم شرع بد مذھب گمراہ ہیں پھر دلیل میں انہوں نے مذکورہ بالا حدیث پیش کی پھر آخرالجواب میں انہوں نے لکھا کہ وہابیوں، دیوبندیوں، مودودی جماعت والوں تبلیغی جماعت والوں اور رافضیوں سے شادی بیاہ کرنا ان سے میل جول رکھنا ناجائزو حرام ہے ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے جلد اول صفحہ نمبر ٦٠٤۔حضور اعلی حضرت مجدد دین وملت امام اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی فتاویٰ رضویہ میں گمراہ غیر مقلد وہابی شخص کے ساتھ نکاح کرنے کے تعلق سےمذکورہ حدیث نقل فرمانے کے بعد پھر لکھتے ہیں کہ کثرت سے  علمائے مشاہیر کی اس پر مہریں ہیں، بالجملہ اگر غیر مقلد عقیدۂ کفریہ رکھتا ہو اس سے نکاح محض باطل ہے کہ مسلمان عورت کا کافر سے نکاح اصلا صحیح نہیں اور اگر عقیدۂ کفریہ نہ بھی رکھتا ہو تو بد مذھب سے مناکحت بحکم آیت وحدیث  منع ہے) (جلد ١١)

خلاصۂ کلام

خلاصۂ کلام یہ ہے کہ اگر زید کے عقائد کفریہ نہیں ہے تو گمراہ ضرور ہے اور گمراہ شخص سے نکاح کرنا ناجائزو حرام ہے جہاں تک بات رہی اس کےقیام وسلام، درود وفاتحہ نذرونیاز، وغیرھم کے ماننے کا دعویٰ کرنا تو یہ دعویٰ غلط ہے ویسے تو ان چیزوں کو کبھی کبھی ہندو لوگ بھی کرلیتے ہیں تو کیا انہیں ہم مسلمان کہیں؟ ہرگز نہیں۔،، فقط واللہ اعلم بالصواب ۔

کتبہ

محمد عرفان جامعی اشرفی کشن گنجوی'' خادم التدريس دارالعلوم اہل سنت اسلامیہ حنفیہ ہنومان گڑھ ٹاؤن راجستھان

30/12/22

(8853535158) phone number

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے