حضرت علامہ مولانا اسرار احمد مصباحی سابق استاذ الجامعۃ الاشرفیہ کا انتقال پرملال
!افسوسناک خبر
ایک درخشندہ ستارہ ٹوٹا: بابائے اشرفیہ نے داعی اجل کو لبیک کہا
نمازجنازہ دوپہر دو بجے لوہرا،مبارک پور میں اداکی جائے گی
نئی دہلی( 29 نومبر 2022 بروز منگل)
حضور حافظ ملت حضرت علامہ شاہ عبدالعزیز محدث مبارک پوری علیہ الرحمہ کے شاگردوخلیفہ ، بابائے اشرفیہ حضرت علامہ مولانا اسرار احمد مصباحی سابق استاذ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ نے علی الصبح داعی اجل کو لبیک کہا۔ اناللہ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔
آپ کی ولادت 20 اپریل 1947ء کو موضع لہرا ڈاک خانہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ میں ہوئی ۔انھوں نے ابتدا تا انتہا مکمل تعلیم دارالعلوم اشرفیہ مصباح العلوم مبارک پور میں حاصل کی 1966ءمیں علماء و مشائخ کے ہاتھوں دستار فضیلت سے نوازے گئے۔
کچھ عرصے بعدحضور حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز محدث مبارک پوری علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔ آپ کے احوال کوجاننے ک بعدفرمایا “یہیں رہو ،کام کرو ،اشرفیہ تمھارا ہے تم اشرفیہ کے ہو”
اس کے بعد سے لے کرجون 2010ء تک دارالعلوم اشرفیہ مبارک پور میں درس و تدریس سے منسلک رہے۔آپ کے تلامذہ یوں توکثیرتعدادمیں دین و سنیت کی خدمات انجام دے رہے ہیں مگرآپ کے جوسب سے مایہ نازتلمیذ صدرالعلماء حضرت علامہ محمد احمد مصباحی ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ مبارک پور جیسی مؤقرشخصیت ہے ۔
شریک غم
محمد ضیاء الدین برکاتی
گولڈ میڈلسٹ آف آئی آئی ایم سی
نئی دہلی
0 تبصرے