Header New Widget

حافظہ کمزور کرنے والا کام اور قوی بنانے والا عمل ۔

 حافظہ کمزور کرنے والا کام اور قوی بنانے والا عمل ۔

محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی 

حکیم الامت حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں کہ جیسے مال و صحت بعض آفتوں سے برباد ہو جاتے ہیں ایسے ہی علم بھولنے سے برباد ہو جاتا ہے ۔ لہٰذا عالم کو چاہیے کہ علم کا مشغلہ رکھے کتب بینی نہ چھوڑے حافظہ کمزور کرنے والی عادتوں اور چیزوں سے بچے علامہ شامی رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ کا حوالہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ خاتم المحققین علامہ شامی نے فرمایا کہ چھہ 6 چیزیں حافظہ کمزور کردیتی ہیں (1) چوہے کا جھوٹا کھانا (2) جوں پکڑ کر زندہ چھوڑ دینا (3) ٹھرے پانی میں پیشاب کرنا (4) ملک گوند چبانا (5) کھٹا سیب کھانا (6) سیب کے چھلکے چبانا ۔

حافظہ کو قوی کرنے والا عمل

جو کوئی بعد نماز داہنا ہاتھ سر پر رکھ کر اکیس 21 مرتبہ یا قوی پڑھ کر دم کر لیا کرے ان شاءاللہ تعالیٰ اس کا حافظہ قوی ہوگا۔مرأۃ المناجح شرح مشکوٰۃ المصابح جلد 1 ص 217۔

 محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی آستانہ حضور غوث بنگالہ رانی گنج بنگال ۔

المشتہر مجلس ثقافت

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے