Header New Widget

پینسل یا قلم کان میں پھنسانے کی کیا حکمت ہے؟

 پینسل یا قلم کان میں پھنسانے کی کیا حکمت ہے

آپ لوگ دیکھیں ہوں گے کہ جو بڑھئی کا کام کرتے ہیں وہ ایک عجیب و غریب عمل اختیار کرتے ہیں وہ عمل یہ ہے کہ اپنی قلم  یا پینسل کو کان میں پھنسا کر رکھتے ہیں جیسا کہ آپ اس تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یہ شخص بھی اپنی کلم کو کان میں پھنسایا ہوا ہے 

آپ لوگوں کو پتہ ہے اس عجیب عمل کے پیچھے بھی ایک حکمت ہے 

میں ترمذی شریف کی حدیث میں پڑھی تھی کہ حضور ﷺ نے کاتب لکھنے والے سے ارشاد فرمایا کلم کو اپنے کان پر رکو کہ یہ عمل لکھنے والے کو بھلا ہوا مضمون یاد دلانے والا ہے 

مفتی یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ اس حدیث پاک کی شرح میں لکھتے ہیں : "اگر کاتب لکھنے والا قلم کو کان سے لگائے رکھے تو اسے وہ مقصد یاد رہے گا جو اسے لکھنا ہے بہتر یہ ہے کہ قلم داہنے کان پر رکھے اللہ تعالی نے ہر چیز میں کوئی نہ کوئی تاثیر رکھی ہے قلم کان میں لگانے کی یہ تاثیر ہے کہ اسے وہ مضمون یاد رہتا ہے 

ترمذی شریف ۴/۳۲۷ حدیث ۲۷۲۳ 

میراۃالمناجیح ۶/۲۳۴

مشکاۃ علي المعاویة العسقلاني

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے