گھر یا دوکان میں تنہا بلند آواز سے قرآن مجید پڑھا کیسا ہے
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا قرآن مجید گھر میں ہوں یا دوکان پر بلند آواز سے اکیلا پڑ سکتا ہے یا نہیں؟
محمد علیم الدین
چنامنا کشنگنج بہار
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں قرآن مجید تنہا شخص کا دوکان یا گھر میں بلند آواز سے پڑھنا فقط جائز ہی نہیں بلکہ افضل ہے جیسا کہ فتاویٰ ہندیہ میں ہے:"الأفضل فی قرأۃالقرآن خارج الصلاةِ الجھر"۔یعنی خارج نمازقرآن بلند آواز کے ساتھ پڑھنا افضل ہے۔( کتاب الکراھیۃباب الصلاةِ والتسبیح وقراۃالقرآن) ،جہاں تک بات رہی مجمع میں پڑھنے کی تو اس کاحکم الگ ہے جسے فتاویٰ رضویہ جلد 23میں شرح وبسط کے ساتھ حضور اعلی حضرت رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے تحریر فرمایا ہے ۔،، فقط واللہ اعلم بالصواب ۔
کتبہ
محمد عرفان جامعی خادم التدريس دار العلوم اہل سنت اسلامیہ حنفیہ ہنومان گڑھ ٹاؤن راجستھان
6/1/23
فون نمبر (8853535158)
0 تبصرے