Header New Widget

کرامت کسے کہتے ہیں؟

 کرامت کسے کہتے ہیں؟


کرامت کا لفظی مطلب ہے عزت، بزرگی ، بڑائی ، فضیلت

عقل کو عاجز کرنے والا ایسا واقعہ جو اللہ کے نبی کے علاوہ کسی ولی کے ہاتھوں صادر ہوا ہو، کرامت کہلاتا ہے۔ )

کرامت در اصل نبی کے معجزہ کا فیض ہوتا ہے اور اسی کا عکس ہوتا ہے۔ اللہ کے نبی کے علاوہ کسی کے ہاتھ پر کوئی ایسا واقعہ پیش آئے جو اپنی نوعیت میں معجزہ کی طرح کا ہو تو اسکو معجزہ نہیں بلکہ کرامت" کہتے ہیں۔ اصطلاح میں معجزہ صرف ان غیر معمولی واقعات کو کہتے ہیں، جو اللہ کے نبی کے ہاتھوں صادر ہوتے ہیں۔

بڑی کرامت 

ہر وقت اللہ تعالی کی اطاعت کرنا اور کبھی بھی اللہ کے حکم کی خلاف ورزی نہ کرنا سب سے بڑی کرامت ہے۔چودہ سو سال سے تمام فقہاء، محدثین اور علماء اس بات پر متفق ہیں کہ اولیاء کی کرامات حق ہوتی ہیں اور یہان پر اللہ تعالیٰ کا فضل خاص ہوتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے