Header New Widget

جامع اشرف و بانی جامع اشرف

 جامع اشرف و بانی جامع اشرف 


 

بانی جامع اشرف حضور شیخ اعظم علامہ الحاج ابو المحمود سید شاہ محمد اظہار اشرف اشرفی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سجادہ نشین خانقاہ اشرفیہ حسنیہ سرکار کلاں کچھوچھہ مقدسہ - ایک مرتبہ آپ رحمہ اللہ زیارت حرمین شریفین ، کربلا معلی ، بغداد شریف اور دیگر مقامات مقدسہ سے تشریف لائے - آپ رحمہ اللہ ہر ملنے والے سے یہی فرماتے تھے کہ میں نے  سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضور غوث الاعظم محبوب سبحانی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ و دیگر بزرگوں سے اپنی ذات یا اپنی اولاد کے لئے کچھ نہیں مانگا اگر ان سے کچھ طلب کیا ہے تو صرف جامع اشرف کی بقا اور اس کی ترقی طلب کی ہے - جب سرکار غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضر ہوتے تو وہاں بھی  آپ  کی مبارک زبان پر جامع اشرف ہی ہوتا - نیز جامع اشرف سے  محبت اور قلبی لگاؤ کا اندازہ اس سے بھی بخوبی لگایا جا سکتا ہے  کہ جب آپ سفر سے تشریف لاتے تو دولتِ کدہ نہ جاتے سب سے پہلے جامع اشرف  تشریف لاتے اور احوال و کوائف کا جائزہ لیتے - آج جامع اشرف آپکے لائق و فائق فرزند اکبر و جانشین ، انتخاب حضور سرکار کلاں یعنی حضرت العلام الحاج ابو المختار سید شاہ محمد محمود اشرف اشرفی جیلانی سجادہ نشین خانقاہ اشرفیہ حسنیہ سرکار کلاں کی سرپرستی و سربراہی میں کامیابی و ترقی کی راہ پر گامزن ہے - آپ عصر حاضر کے تقاضے کے مطابق مختلف شعبہ جات کا اضافہ فرما کر اپنے والد رحمہ اللہ کی روح مبارک کو خوش کردیا ہے - 

گزارش 

جملہ افراد اہل سنت والجماعت بالعموم اور بالخصوص وابستگان سلسلہ اشرفیہ جو حضور مخدوم پاک و حضور شیخ اعظم اور جملہ بزرگان اشرفیہ کی روحانیت کو خوش دیکھنا اور خوش کرنا چاہیں تو چاہئے کہ وہ جامع اشرف کو نہ بھولیں اور ہر ممکن طریقے سے ہمیشہ اس کا تعاون کرتے رہیں - جامع اشرف مرکز علم ہے ، مرکز اہل سنت ہے اور مخدومی مشن کا اولین شاہکار و نقیب ہے - و ما توفیقی الا  باللہ -

عبد الخالق اشرفی راج محلی

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے