ستر ہزار ممبروں سے مولا علی کو گا.لی دی جاتی تھی؟

*ستر ہزار ممبروں سے مولا علی کو گا.لی دی جاتی تھی؟ 


1) اولا: صحیح الاسناد روایت پیش کریں

2) ثانیاً: جس میں گالی دینے کا ذکر ہو اور وہ بھی ممبروں سے

3) ثالثا: اس وقت ان مسجدوں میں جو حضرات موجود تھے آیا وہ  صحابہ کرام اور تابعین عظام تھے یا نہیں؟ 

4) رابعا: 70000 ہزار مسجدوں میں گا.لی دی جاتی تھی اگر ایک مسجد میں کم از کم پچاس حضرات آتے تھے تو مطلب ہوا کہ

70000×3,500,000

یعنی پینتیس لاکھ لوگوں کے سامنے گا.لی دی جاتی رہی اور وہ بھی ایک دو بار نہیں بلکہ ہمیشہ دی جاتی تھی تو یہ پینتیس لاکھ کیا ہوئے؟

5) خامسا: یہ گا.لی دینے والا کون تھا؟

6) سابعا: آج اس دور پُرفتن میں مسجد میں گا.لی نہیں دی جاتی جبکہ لوگ بے باک ہوگیے اور وہ تو خیر القرون تھا پھر اس زمانے میں وہ بھی مسجد میں اور وہ بھی مولا علی کو یہ کیسے ممکن ہوا ؟

7) لفظ "سب" کا مطلب اگر گا.لی ہی ہر جگہ ہوتا ہے تو سیدنا علی و عباس نے ایک دوسرے کو "سب" کیا

سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے "سب" کیا ہے، اس طرح "سب" کرنا کئی حضرات کے متعلق منقول ہے کیا یہ سب معاذ اللہ گا.لی دیتے تھے؟

8) جلال حیدری، شجاعت حسن مجتبی، حوصلہ سید الشہدا اور بقول شیعہ سیدنا علی کو دیکھ کر سیدنا عمر راستہ بدل دیتے تھے پسینہ پسینہ ہو جاتے تھے یہ سارا واقعہ اس وقت کیوں نہ ہوا؟

9) کیا معاذ اللہ یہ مانتے ہیں آپ کہ عہد سیدنا معاویہ میں ہزاروں صحابہ کرام جو موجود تھے جن بدری اور صلح حدیبیہ والے حضرات بھی تھے ان میں غیرت اسلام و مسلمین نہ تھی؟

10) سنو اور اسے یاد رکھو! کہ تمام صحابہ آپس میں نرم تھے، ہر ایک نے ایک دوسرے کے فضائل و مناقب بیان کیے ہیں، حتی کہ رب تعالی نے گواہی دی ہے کہ رب ان سے راضی ہے اور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میرے صحابہ کو اللہ نے میرے لیے چنا ہے. 

نوٹ:- بیشک "سب" والی روایات موجود ہیں مگر ہر جگہ "سب" کا معنی گالی نہیں بلکہ بعض جگہ ناراضگی ڈانٹ ڈپٹ رد وغیرہ بھی ہے، پھر بھی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا امیر المومنین سیدنا علی مرتضیٰ کو گالی دینا ثابت نہیں - 

لہذا ہر صحابی نبی جنتی جنتی

📝حسن نوری گونڈوی

کاپی پیسٹ ۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے