Header New Widget

ایک اور مشہور سابق کک باکسر نے اسلام قبول کیا، کہا- اچھائی پر یقین رکھنے والوں کو اسلام قبول کرنا چاہیے۔

 ایک اور مشہور سابق کک باکسر نے اسلام قبول کیا، کہا- اچھائی پر یقین رکھنے والوں کو اسلام قبول کرنا چاہیے۔


سابق کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ دراصل برطانیہ کے شہر لوٹن کے رہائشی اینڈریو کا  مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا تھا جس کے بعد اس بات کو لے کر بحث چھڑ گئی اس نے اس بحث کوخود کو مسلمان بتا کر بحث بند کر دی ہے۔

ساتھ میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عیسائی جو اچھائی پر یقین رکھتا ہے اور شیطان کے خلاف حقیقی لڑائی کو سمجھتا ہے اسے اسلام قبول کرنا چاہیے۔ اینڈریو نے مزید کہا کہ صبر کرو، اللہ کا ہر وعدہ سچا ہے۔

حال ہی میں دبئی میں سابق ایم ایم اے فائٹر تم خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ان دونوں کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اپنے دوست اینڈریو کو نماز کا طریقہ سکھاتے نظر آئے۔ 

برطانوی نژاد امریکی اینڈریو ٹیٹ شکاگو امریکہ میں پیدا ہوئے جب کہ ان کی پرورش برطانیہ کے شہر لوٹن میں ہوئی۔ اینڈریو نے اپنے کیریئر کا آغاز کِک باکسر کے طور پر کیا۔ ان کا کیریئر بھی اچھا رہا۔ وہ کک باکسنگ میں چار مرتبہ عالمی چیمپئن بھی رہے لیکن اینڈریو کو اپنی اصل پہچان سوشل میڈیا کے ذریعے ملی۔ کچھ ہی عرصے میں وہ سوشل میڈیا پر ایک بڑی مشہور شخصیت بن گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے