مبلغ اسلام عالم ربانی واعظ لاثانی حضرت مولانا سیداحمد اشرف اشرفی جیلانی علیہ الرحمہ گوناگوں خصوصیات کے مالک تھے: مفتی شہاب الدین اشرفی جامعی
آج مورخہ 10نومبر 2022،برروز جمعرات بعد نماز فجر شہزادہ اعلی حضرت اشرفی میاں مبلغ اسلام عالم ربانی واعظ لاثانی حضرت مولانا سیداحمد اشرف اشرفی جیلانی علیہ الرحمہ کے عرس و سالانہ فاتحہ کی مناسبت سے 'مسجد اعلی حضرت اشرفی ' میں محفل منعقد ہوئی۔ قرآن خوانی کے بعد طلبہ جامع اشرف نے نعت و منقبت پیش کیے۔ بعدہ ممتاز الفقہاء حضرت مفتی شہاب الدین جامعی اشرفی صدر شعبہ افتاء جامع اشرف درگاہ کچھوچھہ شریف نے عالم ربانی کے تبحر علمی اور ان کی ستودہ صفات ذات کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت مولانا احمد اشرف غیر معمولی صلاحیت و لیاقت کے مالک تھے۔ عالم رویا میں جان دوعالم محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی دستار بندی فرمائی۔ آپ علم لدنی سے نوازے گئے۔ یہی وجہ تھی کہ آپ اپنے معاصرین علما و مشائخین میں امتیازی وصف کے حامل تھے۔ یوں تو آپ کو علوم و فنون کے ہر شعبے میں مہارت تامہ حاصل تھی۔لیکن تقریر و خطابت کی دنیا میں آپ نے واعظ لاثانی کے نام سے شہرت حاصل کی۔آپ کی تقریر بہت ہی مدلل، دلنشین اور پرتاثیر ہوا کرتی تھی۔ آپ نے اپنے نکتہ آفریں، براہین و دلائل سے مزین خطاب سے ہزاروں بے راہ روی کے شکار افراد کو قائل کرکے انہیں دائرہ اسلام میں داخل فرمایا۔ ردبدمذ بیت میں مثالی کارکردگی پیش کی، بدمذہبوں کی طرف سے آنے والے ہر اعتراض کا
دندان شکن جواب دیا۔ اپنےوالدماجداعلی حضرت اشرفی میاں علیہ الرحمہ کی حیات طیبہ میں بی طاعون کے مرض کا شکار ہو گئے اور اسی مرض میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
پروگرام کا اختتام صلوۃ و سلام اور خیر الاذکیا حضرت علامہ عبدالخالق اشرفی جامعی کی رقت آمیز دعا پرہوا۔
راقم الحروف یکے از غلامان عالم ربانی محمد جابر حسین استاذ جامع اشرف درگاہ کچھوچھہ
0 تبصرے