Header New Widget

گیارہویں شریف کے موقع پر لوسڈ اکیڈمی بائسی پورنیہ میں ایک خوبصورت محفل کا انعقاد۔

 گیارہویں شریف کے موقع پر لوسڈ اکیڈمی بائسی پورنیہ میں ایک خوبصورت محفل کا انعقاد۔

        بعد نماز عصر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں تمام طلبہ نے شرکت کی ،بعد نماز مغرب نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پروگرام کی افتتاح فداء المصطفی کی قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی۔اس کے بعد دیگر طالب علم نے نعت ومنقبت پیش کی،جس میں راحت علی،اظہر عالم،معین عالم،اور ارشد وغیرہم نے نعت ومنقبت پیش کی،بعدہ راقم الحروف کی ایک مختصر اور جامع تقریر ہوئی جس میں شان غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور" فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَآ ءَاتَيْنَٰهُ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَعَلَّمْنَٰهُ مِن لَّدُنَّا عِلْمًا" پر مختصر بیان ہوا۔جس میں حضور غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی ولایت اور علم لدنی کو بیان کیا گیا۔اور ساتھ میں اولیاء کرام سے اکتساب فیض پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اولیاء کرام سے اکتساب فیض حاصل کرنا نص قرآنی سے ثابت ہے۔اور حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت خضر علیہ السلام کے واقعے سے یہ بیان کیا گیا کہ اولیاء کرام کی بارگاہ میں اکتساب فیض کے لیے جانا انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت ہے۔ اور ساتھ میں یہ بتایا گیا کہ نبی جو کام کرے وہ شریعت میں حجت اور سنت ہوا کرتی ہے۔اور کسی ولی کا کیا ہوا کام شریعت میں حجت نہیں بلکہ باعث خیر برکت ہوا کرتی ہے۔اس لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا حضرت خضر علیہ السلام کی بارگاہ میں جانا انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت ہے۔ساتھ میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ حضرت خضر علیہ السلام اکثر اہل علم کے نزدیک ایک جلیل القدر ولی ہیں۔علاوہ ازیں غوث پاک کی مراتب کو بیان کیا 

گیا۔

          پھر پروگرام اختتام ہوا۔

اس کے علاوہ اسکول کے تمام اراکین شاملِ بزم رہے۔ خصوصیت کے ساتھ ماسٹر سمیع احمد صاحب ، ماسٹر شہروب صاحب ، ماسٹر غریب نواز صاحب اور ماسٹر انتصار صاحب محفل میں شریک ہوئے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے