جامع اشرف درگاہ کچھوچھہ شریف میں جشن غوث اعظم رضی اللہ عنہ
آج مورخہ 7 نومبر بروز پیر بوقت 8بجے صبح مولانا احمد اشرف بال میں جشن غوث اعظم علیہ الرحمہ منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت استاذ العلماء حضرت علامہ عبدالخالق اشرفی صدر المدرسین جامع اشرف درگاه کچھوچھہ نے فرمائی جبکہ پروگرام کی قیادت نبیرہ شیخ اعظم حضرت مولانا سید محمد مختار اشرف اشرفی جیلانی ولیعہد آستانہ عالیہ اشرفیہ درگاہ کچھوچھہ
شریف نے فرمائی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ نعت، منقبت و مقالہ خوانی کے بعد استاذ الاساتذہ حضرت مولانا ارشد جمال اشرفی نائب صدر المدرسین جامع اشرف درگاه کچھوچھہ شریف نے مختصر مگر بہت ہی جامع خطاب فرمایا۔ آپ نے کہا کہ مقام ولایت پر فائز ہونے کے لیے علم و عمل دونوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ حضرت غوث اعظم علیہ الرحمہ کی حیات مبارکہ میں کئ ایسی مرحلے آۓ جہاں شیاطین نے دام فریب میں پھنسانے کی کوششیں کیں لیکن آپ کے علم نے آپ کے ایمان و عقیدہ کی حفاظت کی اور شیاطین اپنے مقصد میں
خائب و خاسر رہے۔ پروگرام میں اساتذہ و طلباء جامع اشرف کے علاوہ مقامی و زائرین حضرات نے شرکت کی۔ بالخصوص عمدة المحققین حضرت علامہ مفتی عدالخبیر صاحب اشرفی مصباحی نے محفل پاک کو رونق بخشی۔صلوۃ و سلام و دعا خوانی پر محفل پاک کا اختتام ہوا۔
از :- مولانا جابر حسین استاد جامع اشرف کچھو چھہ
شریف
0 تبصرے