Header New Widget

حضرت امام حسین علیه السلام (علیه السلام) Hazrat Imam Hussain)

 حضرت امام حسین علیه السلام (علیه السلام) Hazrat Imam Hussain)


تعارف آپکا اسم گرامی "حسین" ہے۔ آپکے والد محترم حضرت علی رضی اللہ عنہ اور والدہ محترمہ حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنہا ہیں۔

 ولادت 

5 شعبان بن 4 ہجری کو امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی۔ سفید کپڑے میں لپیٹ کر امام حسین رضی اللہ عنہ کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی۔ اپنا لعاب دہن ان کے منہ میں ڈال کرگھٹی (گروتی دی اور ان کا نام حسین رکھا۔ ساتویں دن عقیقہ کیا گیا اور سر کے بال اتار کر اسکے برابر چاندی خیرات کی گئی۔

 تعلیم و تربیت

امام حسین رضی اللہ عنہ کو بچپن کے سات سال ، سات ماہ اور سات دن اپنے نانا جان حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آغوش میں رہنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظاہری طور پر پردہ فرما گئے تھے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنا عرصہ پایا ہر وقت امام حسین رضی اللہ عنہ کو اپنے ساتھ رکھا۔ ہر چیز کے آداب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود سکھائے۔

حضور نبی اکرم علی الد ین کا امام حسین رضی اللہ عنہ سے والہانہ پیار

 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری ان آنکھوں نے دیکھا، کانوں نے سنا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں کو پکڑے ہوئے تھے، امام حسین رضی اللہ عنہ کے چھوٹے چھوٹے پاؤں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک پیروں پر رکھے ہوئے تھے اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے کہ اے ننھے منے قدموں والے چڑھ آچڑھ آ ۔ چنانچہ امام حسین رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک پر چڑھتے گئے ۔ یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ کے قدم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ مبارک پر پہنچ گئے۔ پھر آپ اللہ ہم نے فرمایا منہ کھولو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا لعاب امام حسین رضی اللہ عنہ کے منہ میں ڈالا اور پھر منہ کو چوم لیا، پھر فرمایا اے اللہ ! تو اس سے محبت فرما، میں بھی اس سے محبت کرتا ہوں ۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: حسین مجھ سے ہے اور میں حسین رضی اللہ عنہ سے ہوں۔

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کو کندھے پراٹھائے ہوئے ہیں اور فرمارہے ہیں اے اللہ میں اس سے محبت رکھتا ہوں تو بھی اس سے 

محبت فرما۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر سے نکلے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے قریب سے گزرے تو حضرت امام حسین علیہ السلام کے رونے کی آواز آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اے فاطمہ رضی اللہ عنہا تم جانتی ہو کہ حسین رضی اللہ عنہ کے

رونے سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ اسکو نہ رلایا کرو۔

امام حسین رضی اللہ عنہ سے جنگ رسول اللہ کے ساتھ جنگ ہے:

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا، امام حسن رضی اللہ عنہ اور امام حسین رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم جس سے لڑو گے ، میں اس کے ساتھ حالت جنگ میں ہوں اور جس سے تم صلح کرنے والے ہو

میں بھی اس سے صلح کرنے والا ہوں ۔

شہادت

بے دینوں نے کربلا کی سرزمین پر امام حسین رضی اللہ عنہ کو تمام ساتھیوں سمیت بڑی بے دردی کے ساتھ 10 محرم 12ہجری کو شہیدکر دیا۔ شہادت کے وقت آپکی عمر مبارک 

56 سال، 5 ماہ ،5 دن تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے