سوچ بدلیں ! زندگی بدلیں
آپ کی زندگی میں جتنی بھی مشکلات آئے ہیں وہ آپ کی فکر، سوچ اور آپ کی یقین کے نتائج ہی ہیں۔ دراصل جب ہم ماضی کے بارے میں سوچتے ہیں اور اس کا منفی اثر ہمارے حال اور مستقبل پر اثر پڑتا ہے اور ہم آزاد فیصلے بالکل نہیں کر سکتے۔ بلکہ اکثر اوقات ہم جو سوچتے ہیں اور بات کرتے ہیں وہ ہمارے منفی خیالات و افکار پر مبنی ہوتا ہے۔ جس کی بارے اچھا نتیجہ مرتب ہوجاتا ہے اور نہ ہمارے سوچنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے ہم اپنی زندگی کو عام اور بہتر بنانے کے لیے سب سے پہلا قدم اپنی سوچ کو بہتر بنانا اور غور کرنے کے طریقے پر نظر ثانی کرناہوگا۔ آپ جس راستے پر ابھی کھڑے ہیں اس کے بارے
میں بات مت کریں بلکہ کل آپ جس راستے اور جس مقام پر ہوں گے اس کے بارے میں غور کریں۔ صبح نیند سے بیدار ہوتے وقت اپنے آپ کو اچھے الفاظ اور القاب سے مخاطب کریں۔ یہی وقت ہے آپ کے جاگنے کا کام کرنے اور کچھ کر دکھانے کا ۔ ابھی آپ کے پاس جو فکر ہے جو نشاط اور چستی ہے جو فکر ہے اور جو جذبہ ہے ممکن ہے پانچ چھ سال بعد یہ نہ رہے۔ اس لیے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ کوئی منصوبہ اور مقصد شروع کرنے میں بھی تاخیر سے کام نہ لینا۔ اپنی قوت مدافعت سے بھر پور فائدہ اٹھا ئیں، ممکن ہے چند سال بعد مصائب سے ٹکرانے کی ہمت کم ہو جائے۔ جب آپ کسی چیز کے بارے میں مسلسل سوچتے ہیں اس سے اس کام کا کوئی حل نکل آتا ہے اور دوسرا کام کرنے ، آگے بڑھنے اور کچھ کر دکھانے کا جذبہ دل میں موجزن ہو جاتا ہے۔ سوچ کو وسعت ملتی ہے اور انسان بڑے فیصلے کرنے کا اہل بن جاتا ہے۔ زندگی کے نشیب و فراز ہماری منفی یا مثبت سوچ کا نتیجہ ہوتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ منفی سوچ منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ انسان کو اپنے ہدف سے دور رکھتی ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔
0 تبصرے