Header New Widget

حسن اخلاق کے پیکر ہیں سراج الفقہاء

 حسن اخلاق کے پیکر ہیں سراج الفقہاء




فقیہ بے مثال محقق مسائل جدیدہ حضور مفتی نظام الدین دامت برکاتہ العالیہ کی ذات گرامی محتاج تعارف نہیں ۔ آپ کی دینی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ دینی مجالس میں شرعی سوال و جواب کا پروگرام بہت انوکھا ہے ۔سوال و جواب کا یہ روح پرور منظر حضور تاج الشریعہ وارث علوم اعلی حضرت جانشین حضور مفتی اعظم ہند مفتی اختر رضا خان قادری رضوی ازہری علیھم الرحمۃ و الرضوان کی دینی مجالس میں بھی دیکھنے کو ملتا تھا ۔ لیکن ہندوستان میں اب صرف حضور سراج الفقہاء کی محفل  سوال و جواب کی بزم ہوتی ہے ۔ اس صفت کی وجہ سے مفتی صاحب کی شخصیت ممتاز و نمایاں ہے ۔ اس سے صرف مستفتی فیضیاب نہیں ہوتا بلکہ اس دریاے علم و فیض سے علمی تشنگی کے ایک جہان کو سیرابی ملتی ہے ۔

ابھی ابھی ممبئی کی ایک دینی مجلس میں گانے سے متعلق مفتی صاحب کے علمی جواب سے نہ صرف سائل کو حکم شرعی کا علم ہوا بلکہ تمام سامعین اور بےشمار طالبان شوق کو اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کا موقع ملا ۔

چشمہ ء علم سے پینے کا مزا ملتا ہے 

لیکن کچھ جلد باز اور جذباتی قسم کے لوگوں نے بجاے اس کے کہ وہ اس مسئلے کی تحقیق اور تلاش و جستجو کرتے اپنی نادانی اور ناواقفی کا اظہار کرتے ہوئے شور مچانا شروع کیا۔  ہر طرف اختلاف و انتشار اور ایک خلجان اور مغالطے کی فضا قائم کردی۔ 

جس کی وجہ سے حضور مفتی صاحب قبلہ نے وضاحت و بیان اور توضیح و تفہیم کی ضرورت محسوس کی اور آپ نے چند صفحات پر مشتمل وضاحتی بیان جاری کیا ۔


ارشادِ احبا ناطق تھا ناچار اس راہ پڑا جانا


اب اس وضاحت کے بعد کسی کی بے چینی اور اضطراب کی کوئی وجہ نہیں،  ہاں اہل تحقیق کے لیے دروازہ کھلا ہوا ہے ۔

لیکن اگر کوئی حضور مفتی صاحب کی مقبولیت اور فقہی استعداد و بصیرت سے سخت پریشان ہے تو ہم اس کے حق میں اس بیماری سے دعاے شفا ہی کر سکتے ہیں اور یہ کہتے ہیں :

رضینا قسمۃ الجبار

ہم نے حضور مفتی صاحب قبلہ کو کبھی بھی مخالفت کا جواب دیتے ہوئے نہیں دیکھا بلکہ آپ بوقت ضرورت اپنا وضاحتی بیان پیش کر کے امت مسلمہ کو اختلاف و انتشار سے بچانے کا کام کرتے ہیں اور مخالفت کرنے والوں کو بھی "کرم فرما" کہہ کر اپنا دامن بغض و عداوت کے بدنما داغ سے ہمیشہ پاک و صاف رکھتے ہیں ۔

ایسی اعلی شخصیت اور حسن اخلاق کے پیکر کو حضور مفتی نظام الدین رضوی کہتے ہیں ۔

مولی تعالیٰ مفتی صاحب قبلہ کو حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھے اور آپ کے حسن اخلاق اور علم و عمل کا صدقہ ہم سب کو عطا فرمائے ۔آمین ۔

از:  محمد مناطر حسین مصباحی ، بانکا ( بہار)

1/ 1 2023

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے