خضرت ذوالنون مصری اور ایک حسینہ کا مکالمہ
ایک دن کا ذکر ہے کہ حضرت ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ نہر کے کنارے پر گئے۔ وہاں آپ نے ایک محل دیکھا۔ آپ نے وضو کرنے کے بعد اوپر نظر کی تو محل پر ایک حسین و جمیل عورت پر نظر پڑی۔ آپ نے اسے آزماتےہوۓ پوچھا کہ تو کون ہے؟ عورت نے کہا اے ذوالنون! جب میں نے تمھیں دور سے دیکھا تو دیوانہ سمجھا۔ جب تو نزدیک آیا تو عالم خیال کیا۔ لیکن جب اس سے بھی زیادہ نزدیک آیا تو آپ کو عارف خیال کیا لیکن جب زیادہ غور سے دیکھا تو نہ دیوانہ نہ عالم نہ عارف پایا ۔ آپ نے فرمایا وہ کس طرح۔ کہا کہ اگر تو دیوانہ ہوتا تو طہارت نہ کرتا
اگر عالم ہوتا تو نا محرم کی طرف نہ دیکھتا
اگر عارف ہوتا تو ما سوا اللہ کسی پر آپ کی آنکھ نہ کھلتی یہ کہہ کر وہ عورت کا یوں ہوگی
مرتب
فقیر مرشد رضا سیملباڑی گھاٹ بائسی پورنیہ بہار
0 تبصرے