Header New Widget

قرآن مجید اور اسکے پڑھنے والوں کا شرف (Dignity of the Holy Quran and its readers)

 قرآن مجید اور اسکے پڑھنے والوں کا شرف

(Dignity of the Holy Quran and its readers)

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں قرآن کا تعارف کراتے ہوئے فرمایا: ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة 2:2) ( یہ ) وہ عظیم کتاب ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، (یہ) پر ہیز گاروں کے لیے ہدایت ہے 0 وَإِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا قَالُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَ كُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ صدِقِينَ (البقرة ۲۳:۳) اور اگر تم اس ( کلام) کے بارے میں شک میں مبتلا ہو جو ہم نے اپنے (برگزیدہ) بندے پر نازل کیا ہے تو اس جیسی کوئی ایک سورت ہی بنالاؤ، اور (اس کام کے لیے بے شک اللہ کے سوا اپنے (سب) حمائتیوں کو بلا لو اگر تم اپنے شک اور انکار میں ) بچے ہوں پیارے بچو! قرآن عظیم ہر شک وشبہ سے بالا تر کتاب ہے، بہت ساری احادیث میں بھی قرآن کی فضیلت بیان ہوئی ہے جن میں چند ایک یہ ہیں ۔ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا

1

۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم اللہ نے فرمایا تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو قرآن حکیم سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔ (صحیح بخاری، کتاب فضائل القرآن ، حدیث نمبر 4739) 

2

۔ حضرت عائشہ صدیقہ اللہ فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم ملی علیہ نے فرمایا : قرآن کا ماہر معزز ومحترم ہے، وہ فرشتوں اور معظم و مکرم انبیاء کرام علیہم السلام کے ساتھ ہوگا اور جوقرآن پڑھتا ہولیکن اس میں انکتا ہو اور ( پڑھنا ) اس پر کند ذہنی یا موٹی زبان ہونے کی وجہ سے ) مشکل ہو، اسکے لیے دو گنا اجر ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب التفسیر،حدیث نمبر 4653) 

3

- حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، کہ میں نے حضور نبی اکرم کی تعلیم کو فرماتے ہوئے سنا " قرآن مجید پڑھا کرو، یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیے شفاعت کرنے والا بن کر آئے گا۔“ ( صحیح بخاری، کتاب صلاة المسافرین وقصرها، حدیث نمبر 315)

4

- حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے اللہ کی کتاب سے ایک حرف پڑھا اس کے لیے بدلہ میں ایک نیکی ہے اور ایک نیکی دس نیکیوں کے برابر ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ الہ ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔ ( گو یا الہم پڑھنے سے تھیں نیکیاں مل جاتی ہیں)۔ (جامع ترمذی، کتاب فضائل القرآن عن رسول اللہ ، حدیث نمبر (2910) 5- حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جس شخص کو ذکر اور قرآن مشغول کر دے کہ وہ مجھ سے کچھ مانگ بھی نہ سکے تو میں اسے مانگنے والوں سے بھی زیادہ عطا فرما دیتا ہوں اور تمام کلاموں پر اللہ کے کلام کی فضیلت اس طرح ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی فضیلت مخلوق پر ہے۔ (جامع ترندی، کتاب فضائل القرآن ، حدیث نمبر 2944)

 6

- حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللی علیہ نے فرمایا وہ شخص جس کے دل میں قرآن کریم کا کچھ حصہ بھی نہیں وہ ویران گھر کی طرح ہے۔“

7

- حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم سی پیکم نے فرمایا : " قرآن مجید پڑھنے والے سے کہا جائے گا قرآن پڑھتا جا اور جنت میں منزل بہ منزل اوپر چڑھتا جا اور یوں ترتیل سے پڑھ جیسے تو دنیا میں ترتیل کیا کرتا تھا۔ تیرا ٹھکانہ جنت میں وہاں ہوگا جہاں تو آخری آیت تلاوت کرے گا۔ (جامع ترندی ، کتاب فضائل القرآن ، حدیث نمبر 2914)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے