Header New Widget

لمحہ فکر

 لمحه فكر

پولیس کی توڑ پھوٹے کو دیکھ کر آپ شور  مچاتے ہیں کہ تمام بھی اور آر ایس ایس کے لوگ پولیس میں گھس گئے ہیں۔ جب عدالت کا فیصلہ آتا ہے ، تو آپ چیختے ہوئے کہتے ہیں کہ تمام بھی وہاں بھی گھس گئے ہیں۔ میڈیا کا کوئی پروگرام دیکھ کر آپ کہتے ہیں کہ سارے صحافی بھی سکھی ہو گئے

ہیں۔ تو اس میں حیرت کی کیا بات ہے؟ سنگھ نے پچھلے 95 سالوں سے اس کے لئے سخت محنت کی ہے اور آپ نے پچھلے 95 سالوں سے صرف کا فر منافق بدعتی گستاخ رسول کے سرٹیفکیٹ ہی تقسیم کیے ہیں اور آپ نے کیا ہی کیا ہیں بہت ہوا تو جلسہ اور اجتماع کے نام پر لوگوں کا ایک ہجوم مرگ انبوہ کی شکل میں جمع کر لیا، گلا پھاڑ پھاڑ کر جہالت بھری تقریریں کیں بریانی کی دیگیں چڑھیں تقسیم ہو ئیں اور پھر وہی خواب خرگوش


جب آرایس ایس کی شاخوں میں ٹریننگ چل رہی ہوتی ہے، تو آپ اس وقت سو رہے ہوتے ہیں۔ جب سنگھ کے نوجوان اسکولوں اور کالجوں میں پڑھائی کر رہے ہوتے ہیں ، تب آپ کے بچے اپنی موٹر سائیکلوں پر آوارہ گردی کر رہے ہوتے ہیں ۔ تو آئی ٹی سیل جیسے افراد کہاں سے لائیں گے آپ کہاں سے لائیں گے جج ، کہاں سے لائیں گے ڈاکٹرز اور کہاں سے لائیں گے وکیل. جب سنگھ کے بزرگ رات کو بیٹھے اپنے نوجوانوں کے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بنا رہے ہوتے ہیں ، تب آپ کے بزرگ چائے کی دکان پر جنسی مذاق

رہے ہوتے ہیں۔ جب سنگھ کے قائدین ایک جگہ بیٹھ کر اپنے لئے کچھ سوچ رہے ہوتے ہیں، آپ کے قائدین کس کو کافر بنانا ہے اور کس کو کتنا نیچے دکھانا ہے اس کے منصوبے بنا رہے ہوتے ہیں. وہ اپنے لیے کام کرتے ہیں آپ منافقت کرتے ہوئے دو دو تر نوالوں کے لیے ان کے آگے سر جبین نیاز خم کر دیتے ہیں، اپنا ضمیر بیچ کر اپنے ہی قوم اور کمیونٹی کا سودا کرتے عار محسوس نہیں کرتے ۔ جب سنگھ کے نوجوان نوکریوں کی تیاری کرتے ہیں، تب آپ کے جوان اوڈو کھیل رہے ہوتے ہیں۔ جب سنگھ کے لوگ بندوق تلوار اٹھی کی مشق کر رہے ہوتے ہیں تب آپکے جوان وبوڑھے کرکٹ پر اپنا قیمتی وقت برباد کر رہے ہوتے ہیں. پھر حولدار سے لے کر ڈی آئی جی تک ان کے آدمی ہوں گے یا آپ کے؟ چپر اس سے لے کر جج تک ان کے آدمی ہوں گے یا آپ کے ؟؟؟

اس پر سوچیں 19 اب بھی وقت ہے میرے مسلمان بھائیوں.... ہوٹلوں

نکڑوں اور کرکٹ کا میدان چھوڑ دو اور علمی اور تحقیقی میدان میں آؤ.

ڈاکٹر احمد صدیقی رانا۔ سابق چیئر مین اردو ساہتیہ اکیڈمی مہاراشٹر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے