Header New Widget

وصال پر ملال ، درگاہ حضور غوث بنگالہ علیہ الرحمہ رانی گنج کے سجادہ نشین حضرت سید افتخار احمد نقشبندی معروف بہ سید عرب شاہ صاحب

 وصال پر ملال ، درگاہ حضور غوث بنگالہ علیہ الرحمہ رانی گنج کے سجادہ نشین حضرت سید افتخار احمد نقشبندی معروف بہ سید عرب شاہ

صاحب قبلہ وصال فرما گئے ۔

نماز جنازہ کل بروز جمعرات صبح 9 / نو بجے آستانہ حضور غوث بنگالہ کے صحن میں ادا کی جائے گی مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی  

۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔دنیائے سنیت کو بڑے افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارھی ھے کہ آستانہ حضور غوث بنگالہ رانی گنج کے سجادہ نشین پیکر اخلاص و محبت شہزادہ حضور سید کمال شاہ حضرت سید افتخار احمد نقشبندی معروف بہ سید عرب شاہ صاحب قبلہ علیہ الرحمۃ والرضوان آج بروز منگل کی شب 30=10ساڑھے دس بجے اس دار فانی سے دار بقا کی طرف ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئے ۔

 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

حضرت کی نماز جنازہ بروز جمعرات صبح 9 نو بجے آستانہ حضور غوث بنگالہ کی صحن میں ادا کی جائے گی اور وہیں آستانہ شریف کے قبرستان میں سپردِ خاک کیے جائیں گے ۔

 

میں حضرت کے گھر والوں اور تمام رشتہ داروں مریدین معتقدین و متوسلین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور سبھوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وقت مقررہ پر آستانہ شریف  تشریف لے آئیں  نماز جنازہ میں شرکت کریں اور حضرت کے لیے مغفرت کی دعا دعا کریں ۔ 

اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مولی کریم اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدق و طفیل حضرت کے گناہ صغائر و کبائر کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے جملہ پسماندگان مریدین و متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی 

اللہ علیہ وسلم


 

شریک غم فقیر محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی آستانہ حضور غوث بنگالہ رانی گنج بنگال

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے