Header New Widget

مرکز علم و ادب جامع اشرف درگاہ کچھوچھہ شریف امبیڈکر نگر میں اجتماعی آغاز کتب ہوا۔

 مرکز علم و ادب جامع اشرف درگاہ کچھوچھہ شریف امبیڈکر نگر میں اجتماعی آغاز کتب ہوا۔


 



 

 آج الحمدللہ! مرکز علم و ادب جامع اشرف درگاہ کچھوچھہ شریف امبیڈکر نگر میں اجتماعی آغاز کتب ہوا۔ اس موقع پر جامع اشرف کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد قمرعالم اشرفی نے طلبا کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ علم نور ہے اس کا متحمل وہی ہوگا، جس کا دل گناہوں سے پاک صاف ہوگا، آپ کا مقصد صرف عالم‌ بننا نہیں ہے بلکہ عالم باعمل بننا ہے۔ ایک طرف جہاں آپ اپنے اساتذہ کی عزت و احترام کریں، وہی دوسری طرف کتب اور دیگر آلہ علم کا خاص خیال رکھیں۔

جامع اشرف کے ناظم اعلیٰ مفکر اسلام حضرت مولانا قمر احمد اشرفی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ اپنا نصب العین سامنے رکھیں، منزل و مقصود تک پہونچنے میں آسانی ہوگی۔ بےراہ روی کے شکار نہیں ہوں گے۔

 اس موقع پر جملہ اساتذہ کرام خصوصیت کے ساتھ حضرت مولانا عبدالخالق اشرفی صدر المدرسین جامع اشرف و حضرت مولانا قمر الدین اشرفی و جدید و قدیم طلبہ شریک پروگرام رہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے