Header New Widget

مفکراسلام‌علامہ قمر الزماں اعظمی مدظلہ العالی کے صاحبزادے ممبئی میں ایک اندوہناک حادثے میں جاں بحق

 مفکراسلام‌علامہ قمر الزماں اعظمی مدظلہ العالی کے صاحبزادے ممبئی میں ایک اندوہناک حادثے میں جاں بحق 


تحریر: محمد ضیاء الدین برکاتی 


ورلڈ اسلامک مشن (یوکے) کے جنرل سیکرٹری مفکر اسلام حضرت علامہ قمر الزماں اعظمی مصباحی مدظلہ العالی کے صاحبزادے اشرف الزماں اعظمی ممبئی کے جوگیشوری میں گذشتہ شب ایک دردناک حادثے میں شدیدزخمی ہوگئے مگرزخموں کی تاب نہ لاکرداعی اجل کو لبیک کہا۔


مبلغ سنی دعوت اسلامی بلبل باغ مدینہ الحاج محمد رضوان خاں نے بتایاکہ جوگیشوری ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر آتی ہوئی ٹرین سے ٹکرانے کی وجہ سے سر میں شدید چوٹ آگئی جس کے کچھ وقت بعدہی  انھوں نے دم توڑ دیا۔اناللہ واناالیہ رجعون


داعئ کبیر امیرسنی دعوت اسلامی حضرت مولانا شاکر علی نوری دامت برکاتہم العالیہ نے اشرف اعظمی کی نمازجنازہ کے بارے میں بتایاکہ آج ہی شام چار بجے نورمسجد قبرستان ،کیپٹین ساونت مارگ،اگروال اسٹیٹ،ایس وی روڈ، جوگیشوری ویسٹ ممبئی میں ان کی نمازجنازہ اداکی جائے گی۔


جانے والے تو رہے گا برسوں 

دل کے نزدیک آنکھ سے اوجھل 


یقیناً جوشخص اس دنیاسے چلاجاتا ہے وہ واپس لوٹ کر نہیں آتا اورسبھی کواس فانی دنیاسے رخصت ہوناہے۔ یہ جانکاہ حادثہ حضرت علامہ صاحب قبلہ اور ان کے اہل خانہ کے لئے انتہائی کربناک حادثہ ہے۔غم‌کی اس گھڑی میں ہمارے اہل خانہ کے تمام افراد آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ہم حدیث قدسی سے ہی اظہار تعزیت کرتے ہیں:

اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَلَہٗ مَا اَعْطیٰ وَکُلُّ شَیْ ٍٔ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔


اللہ عزوجل سے دعاہے کہ اشرف بھائی کی بے حساب مغفرت فرمائے۔انھیں شمیم جنت سے سرفراز فرمائے۔حضرت مفکر اسلام مدظلہ العالی اورآپ کے اہل خانہ کوصبرجمیل واجرجزیل عطافرمائے آمین ۔


شریک غم

محمد ضیاء الدین برکاتی 

25 جولائی 2023

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے