Header New Widget

اردو کے سب سے پہلے مصنف

 اردو کے پہلے مصنف



اردو کے پہلے مصنف مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی صرف عربی اور فارسی پرہی عبور نہیں رکھتے تھے بلکہ اردو زبان کے پہلے ادیب بھی مانے جاتے ہیں۔ چنانچہ جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے سابق سربراہ ڈاکٹر ابواللیث صدیقی نے اپنی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ آپ کا ایک رسالہ اردو نثر میں اخلاق و تصوف“ بھی تھا۔ پروفیسر حامد حسن قادری کی تحقیق بھی یہی ہے کہ اردو میں سب سے پہلی نثری تصنیف سید اشرف جہانگیر سمنانی کارسالہ "اخلاق و تصوف ہے جو 758 ھ مطابق 1308ء میں تصنیف کیا گیا۔ یہ قلمی نسخہ ایک بزرگ مولانا وجہہ الدین کے ارشادات پر مشتمل ہے اور اس کے 28 صفحات ہیں ۔ قادری صاحب نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ مذکورہ رسالہ اردو نثری نہیں بلکہ اردو زبان کی پہلی کتاب ہے ۔ اردو نثر میں اس سے پہلے کوئی کتاب ثابت نہیں پس محققین کی تحقیق سے ثابت ہوا کہ سید اشرف جہانگیر سمنانی اردو نثر نگاری کے پہلے ادیب و مصنف ہیں۔


مبارک حسین مصباحی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے