Header New Widget

موت آئے تو در پاک نبی پہ سید ورنہ تھوڑی سی جگہ مل جائے شہ سمناں کے قریب۔۔۔۔

 موت آئے تو در پاک نبی پہ سید

ورنہ تھوڑی سی جگہ مل جائے شہ سمناں کے قریب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



7 اگست2023 بروز جمعرات صبح تقریبا 9 بجے دن میں استاذ الاساتذہ استاذ گرامی وقار  خلیفہ حضور شیخ اعظم سابق شیخ الحدیث جامع اشرف  حضرت علامہ  مفتی شہاب الدین صاحب اشرفی جامعی 

رحمة اللٰہ علیہ کی طرف سے ابنائے جامع اشرف میں کچھ اس طرح لکھاہواتھاجسکا مفہوم یہ ہے۔

 کہ میری طبیعت  خراب ہو رہی ہے اٹھنے بیٹھنے میں دقت ہورہی ہے اساتذہ جامع اشرف حضور مخدوم سمناں  اور حضور سرکار کلاں کے وسیلے سےدعاء خیر کریں ۔


ابھی آپکے محبین پروردہ علماء صلحاء کی جماعت دعائے صحت ہی کر رہی تھی کہ اچانک تقریبا ایک بجے دن میں

 ابنائے جامع اشرف میں  یہ خبر آئی کہ حضرت مفتی صاحب اپنے تمام روحانی اولاد کو ہمیشہ کیلئے داغ مفارقت دیکر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔انا للٰہ وانا الیہ رٰجعون اس وقت حالت یہ تھی کہ گویا کہ کوئی ایسا  جھٹکا لگا ہو کہ جس کو برداشت کرنا مشکل ہو لیکن پھر یہ سوچ کر دل کو تسلی دی گئی کہ ایک دن سب کو اس گلی سے گذرنا ہے ۔


لیکن یاد رہے استاذ تو بہت ہوتے ہیں مگر ایسا استاذ ملنا مشکل ہے  مجھے یاد ہے تقریبا2004 کی بات ہے حضرت کے پاس ہماری جماعت کی گھنٹی تھی حدیث کی کتاب مشکوٰة المصابیح پڑھانا تھا جس جماعت  میں حضرت علامہ قاری عطاء المعین صاحب استاذ مدرسہ اسلامیہ محی العلوم سیوان بھی تھے تو حضرت مفتی صاحب علیہ الرحمہ اس وقت ہم لوگوں سے ناراضگی کی وجہ سے کافی جلال میں تھے مگر کچھ ہی دیر میں غصہ بالکل ختم ہو گیا جیسے لگا کہ خفا ہوئے ہی نہیں تھے  ہماری جماعت کو حضرت مفتی صاحب علیہ الرحمہ نے بہترین انداز میں پڑھایا سمجھایا۔

یہ حضرت کی زندگی کی ایک جھلک تھی جو آج تک یاد ہے حضرت ہمیشہ ایک مشفق استاذ ہو نے کا حق ادا کرتے ہے اور اخیر عمر تک بارگاہ حضور مخدوم سمناں سے فیض حاصل کرتے رہے اور  دوسروں کومستفیض فر ماتے رہے میں دعاءگو ہوں کہ اللٰہ تعالٰی اپنے محبوبین کے صدقے میں حضرت مفتی صاحب کے چھوٹے بڑے گناہوں کو معاف فرماکر ان کے لئے جنت الفردوس میں اعلٰی سے اعلٰی مقام عطاء فرمائے اور حضرت مفتی صاحب کے خاندان اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے مادر علمی جامع اشرف کو نعم البدل عطاء فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللٰہ علیہ وسلم۔


ساجد اشرفی جامعی مدرسہ گلشن فاطمہ سیدانی چوک دکھن ٹولہ

سیوان بہار

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے