قیدِ حیات و بندِ غم اصل میں دونوں ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پاے کیوں
ماموں زاد بھاٸی کے انتقال کی خبر مِلتے ہی کل ہی اچانک ممبٸی سے سمستی پور بِہار پہنچا۔ ابھی ظہر کی نماز کیلٸے مسجد گیا تو موباٸیل گھر میں چارجنگ پر لگا ھوا تھا۔ واپسی پر دیکھا تو درجنوں مِس کال تھے۔ تھوڑی دیر کے لٸے ٹینشن ھوٸی کہ کیا ماجرا ھوگا۔ سوچ ہی رہا تھا کہ کس کو پہلے کال کروں لیکن اسی وقت قطر سے عزیز القدر جاوید اشرفی کا فون آگیا۔ انھوں نے یہ دردناک خبر دی کہ اہلسنّت و جماعت کے مستند معتبر اور مقتدر عالمِ دین، ہمارے استاذِ محترم حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شہاب الدین اشرفی جامعی صاحب قبلہ کا ممبٸی میں انتقال ھوگیا ھے۔ (إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ) 😭
اس خبر نے مجھے جِھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ اس بات پر بھی بار بار افسوس ھورہا ھے کہ آخری دیدار بھی نہیں کر سکوں گا لیکن میرے وجود کے خون کا قطرہ قطرہ حضرت مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کی بے حِساب مغفرت اور بلندٸ درجات کے لٸے دُعاگو ھے۔ 😭
حق تو یہ ھے کہ میں اس وقت اپنے جذبات کو تحریر نہیں کرسکتا۔
✍🏻 محمد ارشد نظامی اشرفی (ممبٸی) مقیم حال حسین آباد پوسٹ اریلا ضلع دربھنگہ ب
0 تبصرے